ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں انکاؤنٹر ، لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر سمیت 6 جنگجو ہلاک

جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر آزاد احمد ملک سمیت 6 جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 23, 2018 09:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں انکاؤنٹر ، لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر سمیت 6 جنگجو ہلاک
علامتی تصویر

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے جنگلات میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کے دوران جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر آزاد احمد ملک سمیت 6 جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا۔ریاستی پولیس نے مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت آزاد احمد ملک ساکنہ آرونی بجبہاڑہ ، یونس شفیع ساکنہ تکیہ مقبول شاہ بجبہاڑہ ، باسط اشتیاق ساکنہ پوشوارہ اننت ناگ ، عاطف نجار ساکنہ واگہامہ بجبہاڑہ ، فردوس احمد ساکنہ پلوامہ اور شاہد بشیر ساکنہ کاونی اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ یہ سبھی جنگجو حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔


ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ آزاد احمد عرف دادا لشکر طیبہ کا ضلع کمانڈر اننت ناگ تھا۔ وہ انتہائی مطلوب جنگجو نوید جھٹ کا دست راست تھا۔ ریاستی پولیس کا دعویٰ ہے کہ آزاد احمد معروف کشمیر صحافی سید شجاعت بخاری اور اُن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔


انتظامیہ نے جنگجوﺅں کی ہلاکت کے پیش نظر اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جنگجوﺅں کی ہلاکت کے خلاف ضلع اننت ناگ کے مختلف حصوں میں جمعہ کو احتجاجیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھرپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے پتھراﺅ کے مرتکب احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔

First published: Nov 23, 2018 09:13 PM IST