پلوامہ میں سکیورٹی فورسز نے مار گرائے لشکر طیبہ کے چار دہشت گرد، تصادم جاری
اس تصادم میں ہندوستانی فوج نے لشکر طیبہ کے چار دہشت گرد مار گرائے ہیں
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 01, 2019 07:47 AM IST

علامتی تصویر
جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لسی پورا علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے بیچ پیر کے روز صبح سے مسلح تصادم جاری ہے۔ اس تصادم میں ہندستانی فوج نے لشکر طیبہ کے چار دہشت گرد مار گرائے ہیں۔ وہیں سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقہ کو ابھی بھی اپنے قبضہ میں لے رکھا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی دستوں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر سلامتی دستوں نے لسی پورا علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود دہشت گردوں نے فوج پر فائرنگ کی، فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر پوزیشنیں سنبھال کر جوابی فائرنگ کی جس میں جیش کے چار دہشت گرد مارے گئے۔
#UPDATE: 4 terrorists of Lashkar-e-Taiba (LeT) killed in an encounter with security forces in Lassipora area of Pulwama District. pic.twitter.com/Qzr4Dxj3BI
— ANI (@ANI) April 1, 2019