جموں۔کشمیر (Jammu-Kashmir) کے پلوامہ ضلع میں ہندستانی فوج (Indian Army) کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اونتی پوری کے بیگ پورہ علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران موسٹ وانٹیڈ حزب المجاہدین (Hizbul Mujahideen) کا کمانڈر ریاض نائیکو (Riyaz Naikoo) کو مار گرایا گیا ہے۔ دہشت گرد ریاض نائیکو پر 12 لاکھ روپئے کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔ ایک پولیس کے سینئر افسر نے اس انکاؤنٹر کی تصدیق بھی کی ہے۔ فوج کی 55 آر آر اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے بیگپورہ میں نگل کی رات کو کارڈن سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کے پہلے سکیورٹی فورسز نے جیش محمد کے ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا ہے۔
گزشتہ دو ماہ سے کشمیر میں دہشت گردوں کے خاتمے کے آپریشن لائے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز ہندواڑہ میں دو انکاؤنٹر ہوئے جس میں فوج کے 21 راشٹریہ رائفلز کے ایک کمانڈنگ آفیسر سمیت 8 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ ہندواڑہ میں فوج نے حزب کمانڈر کو ہلاک کرکے شہیدوں کا بدلہ لیا ہے۔
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی (PTI) کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کو بیگ پورہ گاؤں میں ریاض نائیکو اور اس کے کچھ ساتھیوں کے موجودگی کا انپٹ ملا تھا۔
منگل کے روز اس گھر کا محاصرہ کیا گیا تھا۔ جہان ریاض نائکیو کے چھپے ہونے کی خبر ملی تھی۔ تب سے انکاؤنٹ چل رہا تھا، بعد میں سکیورٹی فورسز نے اس گھر کو اڑادیا۔ اس میں نائیکو اور اس کے ساتھی مارے گئے۔
دہشت گردوں کی A++ کٹیگیری میں شامل تھا ریاض نائیکو
ریاض نائیکو کشمیر میں سب سے زیادہ وقت تک سرگرم رہنے والا دہشت گرد تھا۔ وہ حزب المجاہدین کے لئے کام کرتا تھا۔ اسے موسٹ وانٹیڈ دہشت گردوں کی A++ کیٹیگری میں رکھا گیا تھا۔ وہ کئی پولیس اہکار کے اغوا اور ان کے قتل میں شامل تھا۔ اس کا مارا جانا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف مہم پر اس کا بڑا اثر پڑےگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔