جموں۔کشمیر: کپواڑہ میں پراسرار دھماکہ، ایک کمسن لڑکے کی موت
ایک دکان کے اندر پراسرار دھماکہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں 15 سالہ سہیل احمد وانی کی موت واقع ہوئی۔
- UNI
- Last Updated: Feb 12, 2019 08:28 PM IST

علامتی تصویر۔
شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں منگل کے روز ایک پراسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک کمسن لڑکے کی موت واقع ہوئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کپواڑہ کے اندرہامہ درگمولہ میں منگل کو سہ پہر قریب تین بج کر 55 منٹ پر ایک دکان کے اندر پراسرار دھماکہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں 15 سالہ سہیل احمد وانی کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاستی پولیس دھماکے کی وجہ جاننے کی کوششوں میں لگ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی نسبت کیس بھی درج کرلیا گیا ہے۔