உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سری نگر: کپواڑہ کے ترہگام میں انکاؤنٹر، ایک جنگجو ہلاک

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    کپواڑہ کے ترہگام میں جمعہ کی صبح جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر۔ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ترہگام میں جمعہ کی صبح جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا۔

      سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے ترہگام علاقہ میں جمعہ کی علی الصبح جنگجوؤں کی طرف سے سیکورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے بتایا ’فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک جنگجو مارا گیا‘۔ بھارتی فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر ایک جنگجوکے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

      چنار کور نے ایک ٹویٹ میں کہا ’آپریشن ترہگام (ضلع کپواڑہ)۔ کپواڑہ کے ترہگام میں جمعہ کی علی الصبح قریب ساڑھے پانچ بجے ہوئے مسلح تصادم میں ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا۔ آپریشن ختم ہوگیا ہے‘۔
      First published: