உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پلوامہ میں جنگجوؤں کی طرف سے سی آر پی ایف کی بنکر گاڑی پر فائرنگ

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعہ کی علی الصبح جنگجوؤں کی طرف سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک بنکر گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ تاہم فائرنگ کے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعہ کی علی الصبح جنگجوؤں کی طرف سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک بنکر گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ تاہم فائرنگ کے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
      سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے جمعہ کی علی الصبح قصبہ پلوامہ میں عیدگاہ کی طرف جارہی 183 بٹالین سی آر پی ایف کی بنکر گاڑی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا ’جنگجوؤں نے گاڑی کو نشانہ بناکر گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہوگئے‘۔

      سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے فوراً بعد حملہ آروں کو تلاش کرنے کے لئے علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو علاقہ میں تین بستے برآمد ہوئے ہیں جن سے مبینہ طور پر آئی ای ڈی بنانے کے لئے استعمال ہونے والا ساز وسامان برآمد ہوا ہے۔
      First published: