جموں کشمیر کے کیرن سیکٹر میں پاکستانی فوج نے کی فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی: دیکھیں ویڈیو
گولہ باری اس قدر شدید تھی کہ پہلی بار ضلع صدر مقام کے نزدیک والے علاقے ملک پورہ ، پزگام، چگٹیال، گزریال سمیت درجنوں علاقوں میں اس کی آوازیں سنائی دیں۔۔جگٹیال ہیہمامہ میں ایک گولہ رہائشی علاقہ میں گرا ۔ اس کے کے نتیجے میں کئی رہائش مکانوں کو نقصان پہنچا ۔ پوری آبادی گولہ باری کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہوگئی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 10, 2020 08:13 PM IST
کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک مختلف مقامات پر پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔ اس کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے طرف سے زبردست گولہ باری ہوئی۔ گولہ باری اس قدر شدید تھی کہ پہلی بار ضلع صدر مقام کے نزدیک والے علاقے ملک پورہ ، پزگام، چگٹیال، گزریال سمیت درجنوں علاقوں میں اس کی آوازیں سنائی دیں۔۔جگٹیال ہیہمامہ میں ایک گولہ رہائشی علاقہ میں گرا ۔ اس کے کے نتیجے میں کئی رہائش مکانوں کو نقصان پہنچا ۔ پوری آبادی گولہ باری کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہوگئی۔
وہیں دنیا بھر میں چھائے کوروناوائرس (Coronavirus) کے بحران کے درمیان بھی پاکستان (Pakistan) اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزئ کی جارہی ہے۔ جمعرات کو بھی پاکستان کی جانب سے جموں۔کشمیر کے پونچھ سیکٹر لائن آف کنٹرول (LoC) کے پاس بھاری گولی باری کی گئی ہے۔ یہاں پاکستانی فوج نے مارٹار بھی داغے۔
بتادیں کہ 3 اپریل کو بھی جموں۔کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں جمعے کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوجیوں کی جانب سے گولی باری گئی تھی۔