اپنا ضلع منتخب کریں۔

    فوج اورپولیس نے جموں وکشمیرکے ایک نوجوان کو دہشت گردی کے راستے سے روکا

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    فوج کے افسران نے بتایا کہ دہشت گردی سے متعلق دستیاب اشیا کو دیکھ کرنوجوان کا جھکاو شدت پسندی کی طرف ہوگیا تھا۔

    • Share this:
      جموں وکشمیرکے ایک نوجوان کو فوج اورریاستی پولیس نے دہشت گردی کے راستے پرآگے بڑھنے سے بچالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان آن لائن دستیاب شدت پسندی سے متعلق اشیا کے رابطے میں آکرشدت پسند بن گیا تھا، لیکن اسے دہشت گردی کے راستے پرجانے سے روک لیا گیا۔ افسران نے جمعہ کواس کی اطلاع دی ہے۔

      پولیس کے مطابق نوجوان کو سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ چلائی گئی ایک مشترکہ مہم میں پستول اورگولیوں کے ساتھ پکڑا گیا، وہ پونچھ ضلع کے مینڈھرجارہا تھا۔ فوج کے افسران نے بتایا کہ دہشت گردی سے متعلق دستیاب اشیا دیکھ کرنوجوان کا جھکاو شدت پسندوں کی طرف ہوگیا تھا۔

      پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے پاس اس کے والد کا لائسنسی پستول اورکارتوس ملا۔ انہوں نے بتایا کہ نابالغ ہونےکی وجہ سے اس کے خلاف ایف آئی آردرج نہیں کی جاسکتی ہے۔ پولیس نے اسے مین اسٹریم میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ افسران کے مطابق یہ مہم گمراہ ہوئے دیگرنوجوانوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی اورانہیں بھی راستہ دکھائے گا، جو آن لائن شدت پسندوں کی تشہیرسے متاثرہوجاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان کے والدین نے سیکورٹی اہلکاروں کی کوشش کی تعریف کی ہے۔
      First published: