ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر کےشوپیاں میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں انکاؤنٹر، دہشت گرد گھرے

جانکاری کے مطابق ہندستانی سکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کی کچھ دہشت گرد شوپیاں کے گاؤں ڈیارو میں چھپے ہوئے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر ہندستانی فورس نے ڈیارو گاؤں کو چاروں جانب سے گھیر لیا۔ خود کو گھرتا دیکھ کر دہشت گرد ایک گھر میں چھپ گئے اور وہاں سے فائرنگ شرورع کردی۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر کےشوپیاں میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں انکاؤنٹر، دہشت گرد گھرے
علامتی تصویر

جموں۔کشمیر کے شوپیاں میں جمعے کی صبح سے دہشت گردوں اور ہندستانی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ ابھی تک کی خبرکے مطابق ہندستانی سکیورٹی اہلکار نے دو سے تین دہشت گردوں کو گھیر رکھا ہے۔ دونوں کی جانب سے فائرنگ کی آواز سنی جاسکتی ہے۔ ابھی کسی کو بھی نقصان پہنچنے کی کوئی خبر نہیں ہے۔


جانکاری کے مطابق ہندستانی سکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کی کچھ دہشت گرد شوپیاں کے گاؤں ڈیارو میں چھپے ہوئے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر ہندستانی فورس نے ڈیارو گاؤں کو چاروں جانب سے گھیر لیا۔ خود کو گھرتا دیکھ کر دہشت گرد ایک گھر میں چھپ گئے اور وہاں سے فائرنگ شرورع کردی۔



فائرنگ کی آواز سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ دوس ے تین دہشت گرد گھر میں چھپے ہوئے ہیں اور مسلسل سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ہندستانی فوج بھی مسلسل فائرنگ کا منھ توڑ جواب دے رہی ہے۔ ابھی تک کسی بھی دہشت گرد کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔ فوج نے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے۔

First published: Apr 17, 2020 08:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading