உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    " جموں ۔ کشمیر: سوپور میں دو ملیٹنٹ ڈھیر، گاؤں والوں نے کہا ۔" بھوکے تھے ملیٹنٹ ، گھر میں گھس کر لے گئے بسکٹ ۔ سیب

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    پولیس نے بتایا کہ علاقے میں ملیٹنٹوں کی موجودگی کی خفیہ جانکاری ملنے کے بعد سکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      جموں ۔ کشمیر کے ضلع کے سوپور علاقے میں جمعرات کو سکیورٹی فورسزسے انکاؤنٹر میں دو بڑے ملیٹنٹوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں ملیٹنٹوں کی موجودگی کی خفیہ جانکاری ملنے کے بعد سکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا۔

      پولیس نے بتایا کہ چھپے ہوئے ملیٹنٹوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی اور انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ چنکی پورہ کی مہم میں دو ملیٹنٹ ڈھیر ہو گئے ہیں۔

      اس سےپہلے جموں کے جھجر کوٹلی علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا ۔  بتادیں کہ فدائین دستے کا حصہ مانے جا رہے جیش محمد کے تین مشتبہ دہشت گردوں نے بدھ کو جموں ۔ کشمیر کے اہم راستے پر سکیورٹی پورسز پر گالی باری کی۔ اس کے بعد وہ شہر کے پاس کے ایک جنگل میں فرار ہو گئے۔ جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے مضافاتی علاقہ جھجر کوٹلی میں بدھ کی صبح مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد تین مشتبہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کے خلاف پولیس، آرمی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور آپریشن شروع کر رکھا ہے لیکن دس گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی کوئی کامیابی نہ ملی ۔

      بین الاقوامی سرحد کے پاس رہنے والے ایک مقامی نے پولیس کو بتایا ہے کہ بدھ کو تین ملیٹنٹ گھر میں گھسے تھے۔ انہوں نے کہا ، " بدھ کی شام کو تقریبا 8 بجے ہتھیاروں کے ساتھ تین آدمی میرے گھر میں گھسے اور مجھے دھمکی دی کہ میں ان کے بارے میں کسی کو نہ بتاؤں "  ملیٹنٹوں نے ان سے کہا کہ وہ پانچ دن سے بھوکے ہیں پھر انہوں نے اس سے بسکٹ اور سیب لئے اس کے بعد جنگجو وہاں سے فرار ہو گئے۔

      یہ بھی پڑھیں : جیش محمد کے تین مشتبہ جنگجو جموں کے پاس سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر کے جنگل سے فرار ، آپریشن جاری

      کشمیر : کپواڑہ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام ، 3 جنگجو ہلاک
      First published: