ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بانیہال میں سی آر پی ایف کے قافلے کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد نے قبول کیا، فون پر ملی دھماکے کی ہدایت

جموں۔کشمیر کے نیشنل ہائی وے پر سنیچر کو ایک کار میں دھماکہ ہونے سے افرا۔تفری مچ گئی۔ جس وقت کار میں دھماکہ ہوا پاس سے سی آرپی ایف کا قافلہ گزر رہا تھا۔

  • Share this:

جموں۔کشمیر میں واقع ہائی وے پر دودن پہلے سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے حملے میں گرفتار مشتبہ دہشت گرد نے بتایا کہ اسے پیراملٹری کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی فون پر ہدایت ملی تھی۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق مشتبہ دہشت گرد نے کہا۔ "مجھ سے فون پر کہا گیا کہ میں قافلے کو اڑادوں۔ میرا کام گاڑی چلانا اور بٹن دبانا تھا۔ جب میں کار میں تھا تب میں نے بٹن پریس (دبا) دیا تھا۔ جب میں نے یہ کیا تو میں اکیلا تھا"۔

فوج اور ریاستی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں شوپیاں کے ضلع مقامی اویس امین ریدر کو گرفتار کیاگیا۔ بانیہال کے سب ڈویزنل پولیس آفسر سجاد سرسر نے کہا کہ اویس کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک سواری گاڑی میں وادی کی جانب بھاگ رہا تھا۔

بتادیں کہ جموں کشمیر کے نیشنل ہائی وے پر سنیچر کو ایک کار میں دھماکہ ہونے سے افرا۔تفری مچ گئی۔ جس وقت کار میں دھماکہ ہوا پاس سے سی آرپی ایف کا قافلہ گزر رہا تھا۔ دھماکے سے سی آرپی ایف کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ سی آرپی ایف کی ایک گاڑی کے پچھلے حصے میں آگ لگ گئی تھی۔
First published: Apr 02, 2019 09:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading