ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جے این یو کو 2017 کی بہترین یونیورسٹی کے لئے وزیٹر ایوارڈ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو 2017 کی بہترین یونیورسٹی کے لئے وزیٹر ایوارڈ اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر شیام سندر اور تیج پور یونیورسٹی کے پروفیسر نرنجن کارک کو تحقیق کے لئے یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 02, 2017 10:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جے این یو کو 2017 کی بہترین یونیورسٹی کے لئے وزیٹر ایوارڈ
جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو 2017 کی بہترین یونیورسٹی کے لئے وزیٹر ایوارڈ اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر شیام سندر اور تیج پور یونیورسٹی کے پروفیسر نرنجن کارک کو تحقیق کے لئے یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔

نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو 2017 کی بہترین یونیورسٹی کے لئے وزیٹر ایوارڈ اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر شیام سندر اور تیج پور یونیورسٹی کے پروفیسر نرنجن کارک کو تحقیق کے لئے یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ جدت طرازی کے لیے یہ ایوارڈ ہماچل پردیش مرکزی یونیورسٹی کے ڈاکٹر دیپک پنت کو دیا جائے گا۔

صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی راشٹرپتی بھون کے احاطے میں منعقد جدت طرازی کے فیسٹیول کے دوران چھ مارچ کو ان سبھی کو ایوارڈ سے نوازیں گے۔ ڈاکٹر شیام سندر بی ایچ یو کے میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ میں برسر ملازم ہیں اور انہیں یہ ایوارڈ کالے زار (بخار)کی تحقیقات اورعلاج کے لئے دیا جا رہا ہے جبکہ پروفیسر کارک کو ضائع ہونے والی حیاتیاتی اشیا سے پولیمر اور دیگر مواد بنانے کے لئے ایوارڈ دیا جائےگا۔

ہماچل پردیش یونیورسٹی کے محکمہ ماحولیات کے ڈاکٹر پنت کو پلاسٹک فضلات سے ایل پی جی گیس بنانے والا ری ایکٹر بنانے کے لئے دیا جائے گا۔ ایوارڈ کے تحت ایک ایک لاکھ روپے، توصیفی صند وغیرہ دیے جائیں گے۔

First published: Mar 02, 2017 10:06 PM IST