نئی دہلی : جے این یو نے طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کو دی گئی سیکورٹی کور واپس لے لی ہے ۔ خیال رہے کہ کنہیا کمار غداری کے ایک کیس میں ضمانت پر باہر ہیں ۔ یونیورسٹی نے کمار کو ایک نوٹس بھیج کر کہا ہے کہ ان کی سیکورٹی پر پانچ لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔ اس رقم کی منظوری کے بعد ہی اس کی سیکورٹی جاری رکھی جا سکتی ہے ۔
یونیورسٹی کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر دہلی پولیس کنہیا کو پہلے ہی سیکورٹی مہیا کرا رہی ہے ۔ اس کیمپس میں نجی سیکورٹی کی ضرورت کم ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر نے اسے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اہم سیکورٹی افسر کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔
یونیورسٹی کسی ایک شخص کی ذاتی حفاظت کے لئے اتنا خرچ برداشت نہیں کر سکتی ۔ قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ حملے کے مجرم افضل گرو کی پھانسی کے خلاف کیمپس میں ایک پروگرام کو لے کر بغاوت کے الزام میں کنہیا کو اس سال فروری میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس پروگرام میں مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے بازی کی گئی تھی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔