உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جے این یو کے ہاسٹل میں ملی پی ایچ ڈی کے طالب علم کی لاش ، تین دن سے تھا لاپتہ

    جے این یو میں منی پور کے ایک طالب علم جے آر فلیمون کی لاش ہاسٹل کے کمرے میں ملی ہے ۔  فلیمون مغربی ایشیا کے موضوع پر پی ایچ ڈی کر رہا تھ

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : جے این یو میں منی پور کے ایک طالب علم جے آر فلیمون کی لاش ہاسٹل کے کمرے میں ملی ہے ۔  فلیمون مغربی ایشیا کے موضوع پر پی ایچ ڈی کر رہا تھا اور منی پور کے سیناپتی ضلع کا رہنا والا تھا ۔ فلیمون برہمپتر ہاسٹل کے کمرہ نمبر 171 میں رہ رہا تھا ۔ لیکن گزشتہ تین دن سے فلیمون غائب تھا ۔

      پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وہ مغربی ایشیا موضوع پر پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہا تھا اور وہ گزشتہ تین دنوں سے کسی کو نظر نہیں آیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ جب کمرے سے بدبو آنی شروع ہوئی ، تو پاس کے کمرے کے طالب علم نے دوسرے طالب علموں اور سکیورٹی کو بلایا اور زبردستی دروازے کو کھولا گیا ۔ تو فلیمون کو کمرے میں مردہ پایا ۔ موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کی جا رہی ہے ۔

      خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ جے این یو کے ایک طالب علم نجیب کے لاپتہ ہونے پر بھی جے این یو میں جم کر ہنگامہ ہوا تھا ۔ طلبہ نے جے این یو کے وائس چانسلر جگدیش کمار، رجسٹرار اور پراکٹر کو یرغمال بنا لیا تھا ۔
      First published: