اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جے این یو تنازع : کنہیا کمار پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ ، عمر خالد ایک سیمسٹر کیلئے سسپینڈ

    نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے غداری کے معاملے میں پھنسے اپنے طلبہ کے خلاف کارروائی کی ہے۔ جے این یو نے طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ عمر خالد کو ایک سیمسٹر کیلئے سسپینڈ کردیا ہے ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) انتظامیہ نے ’غداری‘ کے ملزم طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ عمر خالد اور انربان بھٹاچاریہ کو ایک ایک سمسٹر کے لئے نکال دیا ہے ۔ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر اے بی وی پی طلبہ پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کنہیا، عمر اور انربان سمیت 14 طالب علموں کو نظم و ضبط کو توڑنے کا مجرم پایا ہے۔
      جےاین يو انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکاری بیان کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے اس نے کنہیا کمار پر دس ہزار روپے کا اور عمر خالد اور آشوتوش پر 20 -20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انربان بھٹاچاریہ اور خالد کو ایک سمسٹر کے لئے جبکہ ایک اور طالب علم مجیب گٹٹو کو دو سمسٹر کے لئے نکال دیا گیا ہے۔
      آشوتوش کی یونیورسٹی ہاسٹل میں ایک سال تک داخلہ پر روک لگا دی گئی ہے۔دو سابق طالب علموں کی یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کنہیا کے خلاف شکایت کرنے والے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے لیڈر سوربھ شرما اور اس کے ساتھیوں پر بھی ملک مخالف سرگرمیوں کی وجہ 10-10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
      گزشتہ نو فروری کو جے این یو احاطے میں پارلیمنٹ حملے کے مجرم افضل گرو پر متنازعہ پروگرام منعقد کرنے کی وجہ سے ان طالب علموں کو نظم و ضبط کو توڑنے کا مجرم پایا گیا ہے۔ اس معاملے میں تحقیقات کے لئے قائم پانچ رکنی کمیٹی نے کچھ دنوں پہلے اپنی رپورٹ یونیورسٹی انتظامیہ کو سونپی تھی۔
      First published: