جامعہ ملیہ کی حمایت میں اترے جے این یو کے طلباء، پولیس ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ
جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملی جے این یو کی حمایت
جے این یوکے سینکڑوں طلباء نے دہلی پولیس ہیڈ کوارٹرکا گھیراؤ کیا۔ یہ گھیراؤ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی حمایت میں کیا گیا ہے۔ جے این یوکے طلباء کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔
نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون 2019 کولے کرملک کی کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرہ ہورہا ہے۔ وہیں ملک کی راجدھانی دہلی کے جامعہ نگرعلاقے میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا، جہاں پولیس اورطلباء کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ اس میں کئی طلباء بری طرح سے زخمی ہوگئے ہیں اورانہیں ہولی فیملی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی جامعہ انتظامیہ نے پولیس کے رویے پرسوال اٹھائے ہیں اوربلا اجازت کیمپس کے اندرداخل ہوکرطلباء کی پٹائی کئے جانے کی بات کہی ہے۔ ایسے میں جے این یوطلباء یونین نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی حمایت کی ہے اورپولیس ہیڈ کوارٹرکا گھیراؤ کیا ہے۔
پولیس نے مظاہرین اورطلباء کے خلاف آنسو گیس کے گولےکا استعمال کیا اورلاٹھی چارج بھی کیا۔ اس دوران تین بسوں میں بھی آگ لگا دی گئی، جس کا الزام مظاہرین پرعائد کیا گیا۔ حالانکہ دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اور جامعہ کے طلباء نے سوشل میڈیا پرکچھ تصویریں شیئرکرکے پولیس پرہی بسوں اورکاروں میں آگ لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔
Delhi: Protesters, including Jawaharlal Nehru University students, hold demonstration at Delhi Police Headquarters, ITO, over Jamia Millia Islamia university incident. pic.twitter.com/0SfXYvt2Zm
جے این یوکے سینکڑوں طلباء نے دہلی پولیس ہیڈ کوارٹرکا گھیراؤ کیا۔ یہ گھیراؤ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی حمایت میں کیا گیا ہے۔ جے این یوکے طلباء کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ جے این یوکے طلباء جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کی گئی پولیس کی کارروائی کی مخالفت کررہے ہیں۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ وسنت وہار، منیرکا اورآرکے پورم کے داخلی اور خارجی دروازے بند کردیئےگئے ہیں۔ ان اسٹیشنوں پر ٹرینیں نہیں رکیں گی۔ اس سے پہلے سکھدیو وہار، جامعہ ملیہ اسلامیہ، اوکھلا وہار، جسولہ وہار، آشرم میٹرواسٹیشن اورشاہین باغ کے داخلی اور خارجی دروازے بند ہیں۔
جنوب مشرقی دہلی کے اسکول پیرکو بند رہیں گے
دہلی حکومت نے جنوب مشرقی دہلی ضلع میں اوکھلا، جامعہ، نیوفرینڈس کالونی، مدن پورکھادعلاقے کے سبھی سرکاری اورپرائیویٹ اسکول پیرکو بند رہیں گے۔ دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پورے ملک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، وہیں دہلی کے بھی مختلف علاقوں میں زبردست احتجاج کیا جارہا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔