ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نجیب احمد گمشدگی معاملہ : لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ کے خلاف جے این یو کے 9 طلبہ کی عرضی خارج

چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اس سلسلہ میں سبھی 9 طلبہ کو سمن جاری کرکے 6 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے

  • Agencies
  • Last Updated: Mar 30, 2017 11:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نجیب احمد گمشدگی معاملہ : لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ کے خلاف جے این یو کے 9 طلبہ کی عرضی خارج
فائل فوٹو

نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کے معاملہ میں 9جے این یو طلبہ کی اس درخواست مسترد کر دیا ہے، جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ انہیں لاپتہ طالب علم نجیب احمد کے معاملہ میں لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کرنے کیلئے دہلی پولیس کی جانب سے سوال نہیں کیا جا سکتا ہے۔چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اس سلسلہ میں سبھی 9 طلبہ کو سمن جاری کرکے 6 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

خیال رہے کہ 9 مشتبہ طلبہ نے عدالت میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس کو چیلنج کیا تھا، جس میں ان سے لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ کیلئے رضامندی کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

غور طلب ہے کہ مبینہ طور پر اے بی وی پی کارکنوں کے ساتھ جھڑپ کے بعدسے 27 سالہ نجیب گزشتہ جے این یو ہاسٹل سے غائب ہو گیا تھا ۔ آر ایس ایس کی طلبہ ونگ نے اس غائب ہونے میں کسی بھی طرح کے اپنے رول سے انکار کیا ہے۔

First published: Mar 30, 2017 11:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading