انربن اور عمر کا جے این یو سے ہو سکتا ہے اخراج، کنہیا پر دس ہزار روپئے کا جرمانہ: ذرائع
نئی دہلی۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ انربن بھٹا چاریہ اور عمر خالد کو فروری ۲۰۱۶ میں یونیورسٹی کے احاطہ میں افضل گرو کی حمایت میں منعقد ایک تقریب میں ان کی مبینہ شمولیت کے لئے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
نئی دہلی۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ انربن بھٹا چاریہ اور عمر خالد کو فروری ۲۰۱۶ میں یونیورسٹی کے احاطہ میں افضل گرو کی حمایت میں منعقد ایک تقریب میں ان کی مبینہ شمولیت کے لئے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
نئی دہلی۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ انربن بھٹا چاریہ اور عمر خالد کو فروری ۲۰۱۶ میں یونیورسٹی کے احاطہ میں افضل گرو کی حمایت میں منعقد ایک تقریب میں ان کی مبینہ شمولیت کے لئے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے جے این یو طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار سمیت دیگر دو طلبہ کے خلاف اپنے فیصلہ کو حتمی شکل دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق، کنہیا کمار پر دس ہزار روپئے کا جرمانہ جبکہ عمر اور انربن کا دو سے پانچ سال کی مدت کے لئے یونیورسٹی سے اخراج کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ان تینوں طلبہ کو اس فیصلہ سے ابھی تک مطلع نہیں کیا گیا ہے۔ عمر اور انربن نے 23 فروری کو دہلی پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی تھی اور پھر بعد میں بغاوت کے الزام میں انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ کنہیا سمیت ان دو طلبہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 فروری کو یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ایک تقریب میں پارلیمنٹ پر حملے کے مجرم افضل گرو کی پھانسی کے خلاف احتجاج کرنے والے دیگر پانچ طلبہ میں شامل تھے۔
خیال رہے کہ بارہ فروری کو دہلی پولیس نے کیس کے سلسلے میں جے این یو طلبہ یونین کے صدر کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے اس کے بعد خالد اور بھٹاچاریہ کو گرفتار کرنے کے لئے سرچ آپریشن کیا تھا۔ لیکن پولیس ناکام رہی اور تقریباً دس دن بعد وہ دوبارہ یونیورسٹی آئے اور پھر انہوں نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کردی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔