உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جے این یوتنازع :   وائس چانسلر نے کہا ، پولیس کو کیمپس میں آنے کے لئے نہیں کہا تھا

    نئی دہلی : جے این یو میں افضل گورو کی پھانسی کو لے کر مبینہ طور پر طالب علموں کی نعرے بازی کے بعد اٹھا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

    نئی دہلی : جے این یو میں افضل گورو کی پھانسی کو لے کر مبینہ طور پر طالب علموں کی نعرے بازی کے بعد اٹھا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی : جے این یو میں افضل گورو کی پھانسی کو لے کر مبینہ طور پر طالب علموں کی نعرے بازی کے بعد اٹھا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔


      آج جے این یو میں طلبہ کے ایک گروپ نے طلبہ یونین صدر کنہیا کمار کی گرفتاری کی مخالفت میں بند کا اعلان کیا ہے۔ وہیں کنہیا کی عدالت میں پیشی بھی ہے، جسے لے کر سیاسی گھمسان ​​بھی جاری ہے۔ ادھر لیفٹ لیڈروں نے مرکزی حکومت پر پھر حملہ بولا۔


      دریں اثنا جے این یو تنازع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر جگدیش کمار نے آج ایک پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس میں جگدیش کمار نے کہا کہ اس پورے معاملے کی جانچ کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 25 فروری تک یونیورسٹی کی کمیٹی اپنی رپورٹ سونپے گی۔


      جگدیش کمار نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پولیس کو کیمپس میں آنے کے لئے نہیں کہا تھا، بلکہ پولیس خود جانچ کے لئے کیمپس تک پہنچی تھی۔

      First published: