உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جان کیری نے لی دہلی کی بارش پر چٹکی، ہندوستانیوں کی جم کر تعریف کی

    جان کیری نے طالب علموں کے ساتھ بات چیت کو اس ہلکے مذاق کے بعد سنگین مسائل پر موڑا اور کہا کہ امریکی صدر براک اوباما اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ذاتی تعلقات بنے ہیں جو باہمی افہام و تفہیم اور ویژن پر ہے۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ ہندوستان کے دورے پر آئے امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے بدھ کو آئی آئی ٹی دہلی کے طالب علموں سے بات چیت کی۔ ایک دن پہلے ہی دہلی کے جام میں پھنس چکے کیری نے بدھ کو ہال میں طالب علموں کی موجودگی کے درمیان مزاحیہ لہجے میں طالب علموں سے پوچھا، کیا آپ یہاں کشتیوں سے آئے ہیں؟

      جان کیری نے طالب علموں کے ساتھ بات چیت کو اس ہلکے مذاق کے بعد سنگین مسائل پر موڑا اور کہا کہ امریکی صدر براک اوباما اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ذاتی تعلقات بنے ہیں جو باہمی افہام و تفہیم اور ویژن پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں، زبردست بات چیت کو اور عزائم سے بھرے مستقبل کے ویژن کو پاتا ہوں۔ یہ شاید ہر ہندوستانی کے ڈی این اے میں ہے۔

      انہوں نے کہا کہ قوم اور نسل کی تفریق کئے بغیر ہمیں تمام شہریوں کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا اور آواز بلند کرنے پر جیل بھیجے جانے کے خوف کے بغیر انہیں امن سے مظاہرہ کرنے کی اجازت دینی ہوگی۔ پولرائزیشن کہیں بھی ہو، اچھا نہیں ہوتا۔ یہ عدم برداشت اور حکومت کے تئیں مایوسی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کے لئے پاکستان کو کام کرنا باقی ہے۔
      First published: