உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کو ملا پانچواں ٹیکہ ، جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز ویکسین کو ملی منظوری

    ہندوستان کو ملا پانچواں ٹیکہ ، جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز ویکسین کو ملی منظوری ۔ علامتی تصویر ۔ Shutterstock

    ہندوستان کو ملا پانچواں ٹیکہ ، جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز ویکسین کو ملی منظوری ۔ علامتی تصویر ۔ Shutterstock

    Johnson & Johnson's single dose vaccine: امریکی دوا ساز کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ویکسین کلینیکل ٹرائل میں سنگین بیماری سے بچانے میں 85 فیصد موثر رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ویکسین نے ڈیلٹا اور کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹس کے خلاف بہتر تحفظ فراہم کیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی حکومت نے امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین سنگل ڈوز کے ملک میں استعمال کو منظوری دے دی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے ہفتہ کے روز دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ وزیر صحت مانڈیا نے کہا کہ ملک میں جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین سنگل ڈوز کے ایمرجنسی استعمال کو منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ ملک میں اب تک پانچ ویکسین کووی شیلڈ، کوویکسین، اسپوتنک، ماڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

      خیال رہے کہ جانسن اینڈ جانسن نے 5 اگست کو ای یو اے کے لیے درخواست دی تھی ۔ امریکی دوا ساز کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ویکسین کلینیکل ٹرائل میں سنگین بیماری سے بچانے میں 85 فیصد موثر رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ویکسین نے ڈیلٹا اور کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹس کے خلاف بہتر تحفظ دیا ہے ۔ نئی ویکسین انٹری ڈیلٹا ویریئنٹ کی بڑھتے ہوئی تباہی کے درمیان اہم ثابت ہوسکتی ہے ۔

      ریاستوں و مرکز کے زیرانتظام خطوں میں 2.29کروڑ سے زیادہ ویکسین دستیاب

      ادھر ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں و پرائیویٹ اسپتالوں میں کووڈ ویکسین کے 2.29کروڑ سے زیادہ ڈوز دستیاب ہیں۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے تمام ذرائع کے ذریعہ کووڈ ویکسین کے اب تک 51کروڑ 66لاکھ 13ہزار 680ڈوز دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 55لاکھ 52ہزار   070 ڈوز بھیجے جانے کا عمل جاری ہے۔ بیان کے مطابق ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام ریاستوں اور پرائیویٹ اسپتالوں میں اب بھی دو کروڑ 29 لاکھ 36 ہزار 394 غیر استعمال شدہ ڈوز دستیاب ہیں۔

      ملک میں 40 ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب

      دریں اثنا ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار سے زیادہ لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور اس دوران اس وبا کی گرفت میں آنے والے لوگوں کے مقابلے میں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی ۔ ملک میں جمعہ کے روز 49 لاکھ 55 ہزار 138 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 50 کروڑ 10 لاکھ نو ہزار 609 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔

      مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38628 نئے کیسزسامنے آنے کے ساستھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 95 ہزار 385 ہو گئی ہے۔ اس دوران 40 ہزار 17 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3،10،55،861 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 2006 کم ہو کر 4 لاکھ 12 ہزار 108 ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران میں 617 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 27 ہزار 371 ہو گئی ہے ۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: