قنوج۔ یوپی کے قنوج میں ایک صحافی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے اور اس کے بعد مجرم فرار ہو گئے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ صحافی راجہ چترویدی کے گھر کے پاس خالی پڑے پلاٹ پر بیٹھے تھے تبھی نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر گولی چلا دی۔ جب تک گھر والے پہنچے حملہ آور فرار ہو چکے تھے۔
آناً فاناً میں گھر والوں نے صحافی کو ہسپتال میں داخل کرایا، لیکن تب تک صحافی کی موت ہو چکی تھی۔ پولیس کے مطابق، باہمی رنجش کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔ وہیں پولیس نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ دنوں صحافی کے خلاف عصمت دری کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا اوراب تمام لنکس کو جوڑ کر معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔ ادھر صحافی کے اہل خانہ نے سیکورٹی کو لے کر پولیس اور انتظامیہ پر سوال کھڑے کئے ہیں۔
اہل خانہ کی مانیں تو ان کی پرانی رنجش زمینی تنازعہ کو لے کر چل رہی تھی جس کی وجہ سے دبنگوں نے ان کے خاندان پر کئی بار حملہ کیا جس کی معلومات پولیس کو بھی تھی، لیکن پولیس کی ٹھوس کارروائی اور صحافیوں کی حفاظت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس سے آج ان کے بیٹے کو گولی مار دی گئی۔ وہیں پولیس اس معاملے کو ایک پرانے کیس سے جوڑ کر بھی دیکھ رہی ہے۔ تاہم رنجش کے مدنظر ایک صحافی کا قتل تو کر دیا گیا جس سے صحافیوں کے تحفظ پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔