உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایم جے اکبرہتک عزت معاملہ میں پریا رمانی کوعدالت نے طلب کیا

    ایم جے اکبر: فائل فوٹو

    ایم جے اکبر: فائل فوٹو

    می ٹو مہم کے دوران پہلی خاتون تھی، جنہوں نے ایم جے اکبرپرجنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے کی اگلی تاریخ 25 فروری مقررکی گئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے سابق وزیرخارجہ ایم جے اکبر ہتک عزت معاملہ میں صحافی پریا رماني کو منگل کو سمن جاری کیا۔ پریا رماني ’ہیش مي ٹوموومنٹ' (می ٹو مہم) کے دوران پہلی خاتون تھی جنہوں نے ایم جے اکبر پرجنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے کی اگلی تاریخ 25 فروری مقررکی گئی ہے۔
      ایم جےاکبر نے جنسی استحصال کا الزام لگائے جانے کے بعد پریا رماني پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس معاملہ میں 11 جنوری کو تین گواہوں نےعدالت میں اپنے بیان درج کرائے تھے۔ اس معاملہ میں کل سات افراد کےبیان درج کئے جا چکے ہیں۔ بیان درج کرانے والوں میں ایم جےاکبر بھی شامل ہیں۔
      مذکورہ معاملہ میں بیان درج کرانے والے سبھی ایم جے اکبر کے ساتھ کئی سال تک کام کر چکے ہیں۔ جنسی استحصال کا الزام لگائے جانے کے بعد ایم جے اکبر نے اکتوبر میں وزیر کے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔
      First published: