ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جے پی نڈا بی جے پی کے بلا مقابلہ نئے قومی صدر منتخب

نڈا کو مودی اور شاہ کے علاوہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ شاہ کے مرکزی وزیر بننے کے بعد نڈا کو 19جون 2019کو ایکزیکیوٹیو صدر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 20, 2020 03:37 PM IST
  • Share this:
جے پی نڈا بی جے پی کے بلا مقابلہ نئے قومی صدر منتخب
جے پی نڈا بی جے پی کے نئے قومی صدر منتخب

نئی دہلی۔جگت پرکاش نڈا پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر منتخب کئے گئے۔ پارٹی کے الیکٹورل افسر رادھا موہن سنگھ نے نڈا کے بلامقابلہ صدر منتخب کئے جانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈران موجود تھے۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے سب سے پہلے نڈا کو مبارکباد دی اور انہیں صدر کے دفترتک لیکر گئے۔



نڈا بی جے پی کے ایکزیکیوٹیو صدر تھے۔ وہ طالب علمی کی زندگی سے ہی سیاست میں تھے اور مرکز میں وزیر بھی رہ چکے تھے۔ بی جے پی کے صدر کے عہدہ کے لئے نڈا کے علاوہ کسی دیگر نے نامزدگی داخل نہیں کی تھی۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ، نتن گڈکری، بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلی اور نائب وزرائے اعلی اور ریاستی صدور نے نڈا کے نام کی تجویز رکھی تھی۔ نڈا کو مودی اور شاہ کے علاوہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ شاہ کے مرکزی وزیر بننے کے بعد نڈا کو 19جون 2019کو ایکزیکیوٹیو صدر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

نڈا راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے سکریٹری بھی ہیں۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی نے انہیں اترپردیش کی ذمہ داری سونپی تھی۔ صدر کے انتخاب کے اعلان کے بعد نڈا کو مبارکباد دینے والوں کی قطار لگ گئی۔
First published: Jan 20, 2020 03:33 PM IST