نئی دہلی: مرکزی حکومت نے جج یو ڈی سالو ی کو نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کا ایگزیکیوٹیو چیرمین مقرر کیا ہے۔ وہ آئندہ ہدایت تک جج سوتنتر کمار کا کام کاج سنبھالیں گے، جو کل چیرمین کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ اس بات کے مضبوط امکانات ہیں کہ جج سالوی 13فرور 2018تک اس عہدہ پر رہیں گے ، کیونکہ چیرمین کے عہدہ کے لئے قائم پانچ رکنی کمیٹی نے اب تک ایک بھی میٹنگ نہیں کی ہے۔ جج سالوی نے 1977سے وکالت شروع کی۔ اگست 1993میں انہیں ممبئی میں سٹی اور ایڈیشنل سول جج مقرر کیا گیا ۔ دس فروری 2009کو انہیں ترقی دیکر بامبے ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ وہ 14فروری 2013کو این جی ٹی کے جوڈیشیل ممبر بنائے گئے۔جج سالوی کی پیدائش 26فروری 1951کو ممبئی کے گورے گاوں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ایم ایس سی کرنے کے بعد بامبے یونیورسٹی سے 1976میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ٹھانے کے ایک کالج میں جزوقتی لیکچرر کے طورپر بھی کام کیا ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔