ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

روزانہ صرف 40 روپئے بچا کر آپ پا سکتے ہیں 8 لاکھ روپئے، جانئے کیا ہے یہ پلان؟

آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ایک خاص انویسٹمنٹ پلان کے بارے میں جو آپ کو لکھ پتی بنا دے گا۔ لکھ پتی بنانے میں میوچول فنڈ کی اسکیم آپ کی مدد کرے گی۔

  • Share this:
روزانہ صرف 40 روپئے بچا کر آپ پا سکتے ہیں 8 لاکھ روپئے، جانئے کیا ہے یہ پلان؟
روزانہ صرف 40 روپئے بچا کر آپ پا سکتے ہیں 8 لاکھ روپئے، جانئے کیا ہے یہ پلان؟

نئی دہلی۔ اگر آپ کوئی بڑا انویسٹمنٹ کرنے کا پلان کر رہے ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے کافی اہم ہے۔ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ایک خاص انویسٹمنٹ پلان کے بارے میں جو آپ کو لکھ پتی بنا دے گا۔ لکھ پتی بنانے میں میوچول فنڈ کی اسکیم آپ کی مدد کرے گی۔ اچھی بات یہ ہے کہ روزانہ 40 روپئے کی بچت سے آپ پر زیادہ بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور اپنے سبھی اخراجات کے بعد بھی آسانی سے اتنی بچت کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد میوچول فنڈ میں منظم طور پر انویسٹمنٹ پلان کے ذریعہ مستقل سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔ آئیے جانتے ہیں 40 روپئے روز بچا کر کیسے بنا سکتے ہیں 8 لاکھ روپئے کا فنڈ۔


اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر 40 روپئے کی بچت کرتے ہیں تو یہ مہینے میں 1,200 روپئے ہو گا۔ آپ کو ہر مہینے 1,200 روہئے بہتر میوچول فنڈ کی اسکیم میں ایس آئی پی کے ذریعہ سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔ یہ سرمایہ کاری آپ کو 15 سال تک کرنی ہو گی۔ بازار میں ایسے کئی میوچول فنڈ ہیں جنہوں نے پچھلے 15 سال میں 15 فیصدی سالانہ کی شرح سے ریٹرن دیا ہے۔ اگر اتنا ہی ریٹرن آپ کو ملتا رہے تو 15 سال بعد آپ کے پاس 8 لاکھ روپئے کا فنڈ تیار ہو جائے گا۔


میوچول فنڈ ریٹرن کی بات کریں تو کچھ بہتر اسکیم نے 15 سال میں 15 فیصدی ریٹرن دئیے ہیں۔ آدتیہ بڑلا سن لائف ایکویٹی فنڈ میں 15 سال میں 15.20 فیصدی، ڈی ایس پی ایکویٹی اپارچونٹی فنڈ میں 14.67 فیصدی اور فرینکلن انڈیا پرائم فنڈ میں 15.07 فیصدی کا ریٹرن ملا ہے۔


کتنا ہو گا فائدہ

اگر آپ کسی میوچول فنڈ اسکیم میں 15 سال تک سرمایہ کاری کرتے ہیں تو آپ کا کل سرمایہ 2,16,000 روپئے ہو گا۔ وہیں، آپ کی ایس آئی پی کی کل ویلیو 8,02,208 روپئے ہو گی۔ یعنی آپ کو 5,86,208 روپئے کا فائدہ ہو گا۔

First published: Dec 09, 2019 12:05 PM IST