ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نابالغ لڑکی کے ساتھ کی گئی ایسی گھنونی حرکت اور پھر آخری رسوم کی ادا، پولیس پہنچی تو ہوا یہ سنسنی خیز انکشاف

ہریانہ (Haryana) کلیات سب ڈویژن کے گاؤں بڑھ سیکری کلاں میں مبینہ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقتول کی والدہ اور بھائی کے خلاف قتل اور قتل سے متعلق شواہد کو مٹانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • Share this:
نابالغ لڑکی کے ساتھ کی گئی ایسی گھنونی حرکت اور پھر آخری رسوم کی ادا، پولیس پہنچی تو ہوا یہ سنسنی خیز انکشاف
ہریانہ (Haryana) کلیات سب ڈویژن کے گاؤں بڑھ سیکری کلاں میں مبینہ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقتول کی والدہ اور بھائی کے خلاف قتل اور قتل سے متعلق شواہد کو مٹانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ہریانہ (Haryana) کلیات سب ڈویژن کے گاؤں بڑھ سیکری کلاں میں مبینہ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقتول کی والدہ اور بھائی کے خلاف قتل اور قتل سے متعلق شواہد کو مٹانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جب کہ گھر کے کچھ دیگر افراد پر جانچ کی سوئی گھوم رہی ہے۔ ایس پی کی ہدایت پر کی جانے والی کارروائی میں متوفی کی والدہ ، بھائی اور کزن نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی کا قتل کرکے آنا۔فانا میں آخری رسوم جمعرات کی صبح گاؤں کے شمشان بھومی میں کیا جارہی تھی۔ اس درمیان پولیس کنٹرول روم میں واقعے کی اطلاع ملی۔ ڈی ایس پی رویندر سانگوان کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم فوری طور پر گاؤں پہنچی۔

پولیس جب موقع پر پہنچی تو شمشان بھومی میں چتا جل رہی تھی جبکہ کوئی گاؤں کے لوگ وہاں موجود نہیں تھے۔ اس پر ایس آئی سی کلبیر سنگھ نے پولیس اہلکار کی مدد سے پاس کے سرکاری اسکول سے پانی کا انتظام کرکے چتا کی آگ بجھائی۔ پھر چتا سے آدھی جلی لاش کو باہر نکالا گیا۔ ثبوتوں کی جانچ۔پڑتال کیلئے ایس ڈی ایم رگن کمار، ڈی ایس پی رویندر ساگوان، ڈیوٹی مجسٹریٹ ہردیو سنگھ، ایس ایس آئی کلبیر سنگھ، ہلکا پٹواری جگ روپ سنگھ اور دوسرے افسران کی موجودگی میں طبی افسر ڈاکٹر کلدیپ سنگھ نے جلی ہوئی لاش کا معائنہ کیا۔

طبی افسر نے بتایا کہ لاش بری طرح جل چکی ہے۔ ان حالات میں روہتک میں واقع پی جی آئی میں مہلوک کا پوسٹ مارٹم ہوگا۔ اسی کے مد نظر پولیس نے پوسٹ مارٹم کیکارروائی کیلئے لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق مہلوک کے والد ہندستانی فوج میں تعینات ہیں اور چار سال پہلے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

پولیس کر رہی ہے تفتیش


ایس پی سشانک کمار ساون نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے مہلوک کی ماں، بھائی اور چچیرے بھائی کو راؤنڈ اپ کیا گیا ہے اور آگے کی پوچھ،گچھ جاری ہے۔ تحقیقات کو تیز کیا گیا ہے۔ پوچھ۔گچھ کے مطابق لڑکی ایک لڑکے سے بات چیر کرتی تھی جو گھروالوں پسند نہیں تھا۔ شک کی بنیاد پر انہوں نے اسے مار دیا اور آخری رسوم کرنے کی سوچی۔ ایس پی نے یہ بھی کہا کہ آگے جو بھی پہلو سامنے آئیں گے اس کے مطابق واقعے میں شامل لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 07, 2020 06:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading