اپنا ضلع منتخب کریں۔

    والد کی آخری رسوم کے وقت امت شاہ کو دیکھ کر پھوٹ۔پھوٹ کر رو پڑے کلیان سنگھ کے بیٹے راج ویر، ہر کسی کی آنکھیں ہوئیں نم

     وزیر داخلہ امت شاہ Amit Shah) علی گڑھ کے اترولی پہنچے اور کلیان سنگھ کے آخری دیدار کرنے کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ  کو دیکھ کر کلیان سنگھ کا بیٹا راج ویر پھوٹ پھوٹ کر رو دیا۔

    وزیر داخلہ امت شاہ Amit Shah) علی گڑھ کے اترولی پہنچے اور کلیان سنگھ کے آخری دیدار کرنے کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ کو دیکھ کر کلیان سنگھ کا بیٹا راج ویر پھوٹ پھوٹ کر رو دیا۔

    وزیر داخلہ امت شاہ Amit Shah) علی گڑھ کے اترولی پہنچے اور کلیان سنگھ کے آخری دیدار کرنے کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ کو دیکھ کر کلیان سنگھ کا بیٹا راج ویر پھوٹ پھوٹ کر رو دیا۔

    • Share this:
      علی گڑھ: سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ (Kalyan Singh) کی آخری رسومات پیر کی شام کو  بلند شہر کے نرورا میں واقع بانسی گھاٹ پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ اس سے پہلے وزیر داخلہ امت شاہ Amit Shah) علی گڑھ کے اترولی پہنچے اور کلیان سنگھ کے آخری دیدار کرنے کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ  کو دیکھ کر کلیان سنگھ کا بیٹا راج ویر پھوٹ پھوٹ کر رو دیا۔ اس دوران شاہ نے اسے گلے لگا کر تسلی دی۔ بتادیں کہ راج ویر سنگھ بھی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

      آج یوپی کے سابق سی ایم کلیان سنگھ کے آخری رسومات کی ادائیگی بلند شہر کے نرورہ میں ہوگی ۔آخری رسومات کی ادائیگی میں یوپی سی ایم یوگی ادتیہ ناتھ بھی شامل ہونگے ۔وزیر داخلہ امیت شاہ اور راجناتھ سنگھ کے علاوہ بی جے پی کے کئی بڑے لیڈران شامل ہونگے ۔آخری رسومات کی ادائیگی میں شامل ہونے والے لوگوں کے لئے بچّا پارک میں بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔کلیان سنگھ کے جسد خاکی علی گڑھ کے اترولی سے روانہ ہوگئی ۔واضح رہے کہ کلیان سنگھ کا نواسی برس کی عمر میں انتقال ہوگیا وہ کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ان کا علاج لکھنؤ کے پی جی آئی میں چل رہا تھا۔


      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٰ کلیان سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں امت شاہ نے کہا ’’کلیان سنگھ جی کے انتقال سے ملک نے آج ایک سچے محب وطن ، ایماندار اور دیانت دار سیاستدان کو کھو دیا ہے۔ بابوجی ایک ایسے بڑے درخت تھے جن کے سائے میں بی جے پی تنظیم پھلتی پھولتی اور پھیلتی گئی ۔ ثقافتی قوم پرستی کے ایک سچے پرستار کی حیثیت سے ، انہوں نے زندگی بھر ملک اور عوام کی خدمت کی‘‘۔



      ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’اترپردیش کے وزیر اعلی کی حیثیت سے ، کلیان سنگھ جی نے اپنی ایمانداری اور سیاسی مہارت سے اچھی حکمرانی کے تصور کو حقیقت میں تبدیل کرکے عوام کو خوف اور جرائم سے آزاد ایک عوامی فلاحی حکومت دی اور تعلیم کے شعبے میں بے مثال اصلاحات کرکے ،آّنے والی حکومتوں کے لیے بہترین رول ماڈل قائم کیے۔



      آج یوپی کے سابق سی ایم کلیان سنگھ کے آخری رسومات کی ادائیگی بلند شہر کے نرورہ میں ہوگی ۔آخری رسومات کی ادائیگی میں یوپی سی ایم یوگی ادتیہ ناتھ بھی شامل ہونگے ۔ وزیر داخلہ امیت شاہ اور راجناتھ سنگھ کے علاوہ بی جے پی کے کئی بڑے لیڈران شامل ہونگے ۔آخری رسومات کی ادائیگی میں شامل ہونے والے لوگوں کے لئے بچّا پارک میں بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ کلیان سنگھ کے جسد خاکی علی گڑھ کے اترولی سے روانہ ہوگئی ۔واضح رہے کہ کلیان سنگھ کا نواسی برس کی عمر میں انتقال ہوگیا وہ کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ان کا علاج لکھنؤ کے پی جی آئی میں چل رہا تھا۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: