سدھارتھ نگر: کمال یوسف سماجوادی سیکولر مورچہ میں شامل
ڈومریا گنج علاقے سے پانچ بار رکن اسمبلی رہے کمال یوسف ریاست کی سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
- UNI
- Last Updated: Aug 30, 2018 05:30 PM IST

سابق رکن اسمبلی کمال یوسف ملک مارچ دو ہزار سترہ میں ڈومریا گنج کے ترینا گاوں میں کشیدگی کے دوران پولیس اہلکاروں کے ہمراہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے۔
اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع کے ڈومریا گنج اسمبلی سیٹ کے سابق ممبر اسمبلی ملک کمال یوسف سماجوادی سیکولر مورچہ میں شامل ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ سماج وادی پارٹی کے بانی ارکان میں شامل رہے ملک کمال یوسف گزشتہ اسمبلی انتخابات کے ٹھیک پہلے سماجوادی پارٹی میں ہوئے تنازعہ کے چلتے بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔ڈومریا گنج علاقے سے پانچ بار رکن اسمبلی رہے کمال یوسف ریاست کی سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
کمال یوسف نے اب سماجوادی سیکولر مورچہ کو مضبوط اور طاقتور بنانے کا عزم کیا ہے۔غور طلب بات ہے کہ سماجوادی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے چچا شیو پال سنگھ یادو نے بدھ کو سماجوادی سیکولر مورچہ کے نام سے پارٹی بنائی تھی جس میں سماجوادی پارٹی سے نکالے گئے وزراء کو سماجوادی سیکولر مورچہ میں شامل کرنے کی بات کہی گئی تھی۔