உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کملیش تیواری کے قتل کے بعد اہلیہ کرن تیواری بنیں ہندو سماج پارٹی کی صدر

    کملیش تیواری کی اہلیہ کرن تیواری: فائل فوٹو

    کملیش تیواری کو گزشتہ 18 اکتوبر کو لکھنئو واقع ان کے گھر میں گھس کر ان کا قتل کر دیا گیا تھا۔

    • Share this:
    لکھنئو۔  کملیش تیواری کے قتل کے بعد اب ان کی اہلیہ کرن تیواری ہندو سماج پارٹی کی صدر بنی ہیں۔ صدر بننے کے بعد ہفتہ کو کرن تیواری میڈیا سے خطاب کریں گی۔ لکھنئو میں دوپہر دو بجے پریس کلب میں وہ پریس کانفرنس کریں گی۔ اس میں ہندو سماج پارٹی کے جنرل سکریٹری راجیش منی ترپاٹھی بھی موجود رہیں گے۔

    بتا دیں کہ کملیش تیواری کو گزشتہ 18 اکتوبر کو لکھنئو واقع ان کے گھر میں گھس کر ان کا قتل کر دیا گیا تھا۔ دو ملزمان اشفاق اور معین الدین نے گلا ریت کر اور گولی مار کر ان کا قتل کر دیا تھا۔ کملیش تیواری کے قتل کے بعد ان کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ملزمان کو پھانسی کی سزا دینے کی مانگ کی تھی۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپئے کی اقتصادی امداد اور ان کے لئے سیتاپور میں گھر بنوانے کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے بھروسہ دلایا تھا کہ ملزمان کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ میں سماعت کرانے کی بندوبست کرانے پر غور کیا جائے گا۔

    گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے منگل کو گجرات۔ راجستھان سرحد سے فرار دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ان دونوں کے نام اشفاق اور معین الدین ہیں۔ اے ٹی ایس نے بتایا تھا کہ یہ دونوں پاکستان بھاگنے کی فراق میں تھے۔ اے ٹی ایس کے مطابق، دونوں ملزمان کی مسلسل خبر مل رہی تھی لیکن یہ پکڑے جانے سے بچنے کے لئے مسلسل اپنی لوکیشن بدل رہے تھے۔
    First published: