ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بھوک ہڑتال پر بیٹھے کنہیا کمار کی بگڑی طبیعت، ہیلتھ سینٹر میں داخل

نئي دہلی۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین (جے این یو ایس یو) کے صدر کنہیا کمار کی غیر معینہ بھوک ہڑتال کے آٹھویں روز آج طبیعت بگڑنے پر انہیں ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گيا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 05, 2016 06:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھوک ہڑتال پر بیٹھے کنہیا کمار کی بگڑی طبیعت، ہیلتھ سینٹر میں داخل
نئي دہلی۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین (جے این یو ایس یو) کے صدر کنہیا کمار کی غیر معینہ بھوک ہڑتال کے آٹھویں روز آج طبیعت بگڑنے پر انہیں ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گيا۔

نئي دہلی۔  جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین (جے این یو ایس یو) کے صدر کنہیا کمار کی غیر معینہ بھوک ہڑتال کے آٹھویں روز آج طبیعت بگڑنے پر انہیں ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گيا۔ طلبہ یونین کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کنہیا کمار کی صحت نازک ہونے کی اطلاع ملنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے انہيں ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا ہے۔ جے این یو ایس یو کے جنرل سکریٹری راما ناگا نے بتایا کہ کنہیا کمار کو آج ایک بجے ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گيا ہے۔ بھوک ہڑتال کے دوران طلبہ لیڈر کے جسم کا وزن کافی کم ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی صحت مزید خراب ہوگئی۔


واضح رہے کہ گزشتہ 9 فروری کے واقعہ کی تفتیش کے لئے یونیورسٹی کی طرف سے تشکیل شدہ ہائی لیول انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے کنہیا کمار اور عمر خالد دیگر 18 طلبہ کے ساتھ 27 اپریل سے غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ہائي لیول انکوائری کمیٹی کے سفارش پر یونیورسٹی نے افضل گرو کی حمایت میں پروگرام منعقد کرنے کی پاداش میں کنہیا کمار پر دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا اور عمر خالد و انربن بھٹا چاریہ کو کچھ وقفہ کے لئے یونیورسٹی سے اخراج کردیا تھا۔ان کے علاوہ ایک کشمیری طالب علم مجیب گٹو کو دو سمسٹر کے لئے معطل کردیا گیا تھا اور یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی ہاسٹل میں آشوتوش کے داخلے پر ایک سال کی پابندی لگا دی تھی۔

First published: May 05, 2016 05:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading