ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کنہیا کمار کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت ، عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی عرضی خارج

مبینہ غداری کے ملزم جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین (جے این یو ایس یو) کے صدر کنہیا کمار کو آج دہلی ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی۔ عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی دونوں درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 11, 2016 10:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کنہیا کمار کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت ، عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی عرضی خارج
کنہیا کمار، فائل فوٹو

نئی دہلی : مبینہ غداری کے ملزم جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین (جے این یو ایس یو) کے صدر کنہیا کمار کو آج دہلی ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی۔ عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی دونوں درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ جسٹس پی ایس تیجی نے پرشانت کمار امرا ؤ اور ونیت جندل کی طرف سے دائر دونوں درخواستوں کو آج مسترد کر دیا۔

دہلی کے رہنے والے دونوں درخواست گزاروں نے اپنی درخواستوں میں کہا تھا کہ کنہیا کمار عبوری ضمانت کی شرائط کی كھلے عام خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس کی عبوری ضمانت رد کر دی جانی چاہئے۔ درخواست گزاروں نے اپنی درخواست میں جے این یو طلبہ یونین کے صدر کے اس سال تین اور نو مارچ کی تقاریر کا ذکر کیا تھا جن میں مبینہ طور پرفوج کے جوانوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کنہیا کمارکے تبصرے کا ذکر کیا گیا تھا۔

اس معاملے پر دہلی حکومت اور دہلی پولس کا الگ الگ موقف تھا۔ دہلی حکومت کنہیا کمار کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کے حق میں نہیں تھی۔ جبکہ دہلی پولس نے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کی بات کہی ، تاہم، پولس نے ضمانت منسوخ کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا۔ اس پر عدالت نے پولس کی تنقید کی اور کہا کہ پچھلی تین سماعتوں کے دوران اس معاملے میں پولس یہ واضح نہیں کر پائی ہے کہ کنہیا کمار کے معاملے میں اس کا موقف کیا ہے۔ کورٹ نے پولس سے کہا کہ آپ کا جواب حیران کن ہے کہ عدالت خود فیصلہ کرے کہ ضمانت منسوخ ہو گی یا نہیں۔

عدالت نے کہا کہ پولس کو یہ طے کرنا چاہئے کہ ضمانت منسوخ ہونی چاہئے یا نہیں۔ دوسری جانب درخواست گزاروں نے کنہیا کمار کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کنہیا کمار نے ضمانت منظور ہونے کے بعد جو تقریر یں کی ہیں، وہ ملک مخالف ہیں۔درخواست گزاروں نے کہا کہ کنہیا کمار کی عبوری ضمانت میں شرط رکھی گئی تھی کہ کیمپس میں وہ نہ تو ملک مخالف سرگرمیوں میں حصہ لے گا اور نہ ہی ایسی سرگرمیاں ہونے دے گا۔

First published: Aug 11, 2016 10:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading