جے این یو تنازع : غداری کیس میں کنہیا، انربان اور عمر خالد کو ملی بڑی راحت
کنہیا کمار، فائل فوٹو
دہلی کی ایک عدالت نے فروری میں جے این یو کیمپس میں مبینہ طورپر ہندوستان مخالف نعرے بازی سے وابستہ غداری کے کیس میں جے این یو طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار اور دو دیگر طالب علموں کو باقاعدہ ضمانت دے دی ۔ کورٹ نے کہا کہ انہیں راحت نہ دینے کی کوئی بنیاد نہیں ہے
نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے فروری میں جے این یو کیمپس میں مبینہ طورپر ہندوستان مخالف نعرے بازی سے وابستہ غداری کے کیس میں جے این یو طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار اور دو دیگر طالب علموں کو باقاعدہ ضمانت دے دی ۔ کورٹ نے کہا کہ انہیں راحت نہ دینے کی کوئی بنیاد نہیں ہے ۔
اس سے قبل دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ کنہیا اور دو دیگر طالب علم عمر خالد اور انربان بھٹاچاریہ نے عبوری ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی نہیں کی اور جانچ میں تعاون کیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج رتیش سنگھ نے اپنے حکم میں کہا کہ اس حقیقت پر غور کرتے ہوئے کہ یہ تین ملزم عبوری ضمانت پر ہیں اور جب اور جہاں بھی کہا جاتا ہے، وہ جانچ میں شامل ہوئے ، میں ان تمام ملزمان کنہیا کمار، عمر خالد اور انربان بھٹاچاریہ کی انہی شرائط پر باقاعدہ ضمانت منظور کرتا ہوں ، جن پر عبوری ضمانت دی گئی تھی ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔