ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کنہیا کمار نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ میں دی عرضی ، سماعت کل

نئی دہلی: جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار نے، جنہیں بغاوت کے الزام میں 12 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا، آج سپریم کورٹ میں ضمانت کی عرضی پیش کی جس کی سماعت کل ہوگی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 18, 2016 05:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کنہیا کمار نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ میں دی عرضی ، سماعت کل
نئی دہلی: جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار نے، جنہیں بغاوت کے الزام میں 12 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا، آج سپریم کورٹ میں ضمانت کی عرضی پیش کی جس کی سماعت کل ہوگی۔

نئی دہلی: جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار نے، جنہیں بغاوت کے الزام میں 12 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا، آج سپریم کورٹ میں ضمانت کی عرضی پیش کی جس کی سماعت کل ہوگی۔


دہلی پولس کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل اجیت کمار سنہا نےکنہیا پر حملے کے سلسلے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کیلئے کل صبح تک کا وقت دینے کی عدالت سے درخواست کی، جسے سپریم کورٹ نے منظور کر لیا۔اس طرح دہلی پولس کل صبح ساڑھے دس بجے اپنی مفصل رپورٹ پیش کرے گی۔


کنہیا کی جانب سے سینئر وکیل راجو رامچندرن اور ورندا گروور نے عرضی دائر کرکے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا عدالت سے درخواست کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پورے معاملے کی جانچ خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے کرانے کا بھی درخواست کی ہے۔ضمانت کی درخواست پر سماعت کل دیگر متعلقہ عرضیوں کے ساتھ ہی ہوگی۔


سپریم کورٹ کو مداخلت سے کام لینے پر اس لئے مجبور ہونا پڑا کہ جے این یو تنازعہ کل خراب تر شکل اختیار کر گیا تھا۔پٹیالہ ہائی کورٹ میں نئے سرے سے تشدد پھوٹ پڑا جس میں صحافیوں، وکیلوں اور ملزم کمار پر جسے 14 دنوں کے لئے عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے وکیلوں کے ایک گروپ نے حملہ کردیا ۔


سپریم کورٹ نے دہلی پولس کو ہدایت دی کہ وہ ملزم کی سلامتی کو یقینی بنائے اور جمعہ کی صبح عدالت میں ایک رپورٹ پیش کرے۔عدالت عظمیٰ نے تشدد کی خبریں ملنے کے بعد وکیلوں کی ایک ٹیم بھیجی تھی تاکہ صورتحال کی رپورٹ مل سکے۔ دوسری طرف مرکزی حکومت نے بھی دہلی پولس سے واقعات کے تعلق سے رپورٹ طلب کی ہے کیونکہ حکومت کوصورتھال سے نمٹنے کے طریقے پر اپوزیشن کی جانب سے بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے ۔


جے این یو 9 فروری کو بہ انداز دیگر اس وقت سرخیوں میں آگئی تھی جب وہاں پارلیمنٹ پر حملے کے خاطی قرار دئیے جانے والے افضل گرو کی برسی کی تقریب میں طالب علموں کے ایک گروپ نے ہند مخالف نعرے بلند کئے۔ اس کے بعد جے این یو اسٹوڈنٹس لیڈر لنہیا کمار کو 12 فروری کو بغاوت کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔

First published: Feb 18, 2016 05:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading