اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کنہیا کمار نے راہل گاندھی سے کی ملاقات، سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیاں تیز

    نئی دہلی۔ جے این یو طالب علم یونین کے صدر کنہیا کمار نے طالب علموں کے ایک وفد کے ساتھ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔

    نئی دہلی۔ جے این یو طالب علم یونین کے صدر کنہیا کمار نے طالب علموں کے ایک وفد کے ساتھ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔

    نئی دہلی۔ جے این یو طالب علم یونین کے صدر کنہیا کمار نے طالب علموں کے ایک وفد کے ساتھ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ جے این یو طالب علم یونین کے صدر کنہیا کمار نے طالب علموں کے ایک وفد کے ساتھ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات صبح ساڑھے 11 بجے ہوئی۔ کنہیا نے راہل سے ملنے کے لئے وقت مانگا تھا جس کے بعد آج یہ وقت طے کیا گیا۔ اس ملاقات کے کئی طرح کے سیاسی معانی نکالے جا رہے ہیں۔ پانچ ریاستوں میں انتخابات کا بگل بج گیا ہے۔ اب ایسے میں اس ملاقات کے کئی طرح کے سیاسی معنے نکلتے ہیں۔

      بتا دیں کہ لیفٹ کے لیڈران کے علاوہ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی ہی وہ پہلے شخص تھے جو جے این یو میں ملک مخالف نعرے لگنے کے بعد جے این یو پہنچے تھے۔ راہل گاندھی جے این یو طالب علم یونین کے صدر کنہیا کمار کے گرفتار ہونے کے بعد اس کی حمایت میں جے این یو گئے تھے۔ اسی کے بعد کنہیا نے ہی راہل سے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔ تاہم اس ملاقات کی وجے کیا ہے اس بارے میں ابھی کسی کو نہیں معلوم ہے۔

      اتوار کی رات جے این یو کیمپس پہنچے کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے بھی کنہیا کو ہیرو بتایا تھا۔ حالانکہ کنہیا کو بھگت سنگھ بتانے والے ان کے بیان پر تنقید بھی خوب ہوئی لیکن تھرور نے اس پر معافی نہیں مانگی ہے۔

      پارلیمنٹ حملے کے مجرم افضل گرو کی پھانسی کی مخالفت کرنے کے لئے جے این یو میں نو فروری کو ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے لگائے گئے، جس کے بعد جے این یو طالب علم یونین کے صدر کنہیا کمار کو 12 فروری کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ فی الحال دہلی ہائی کورٹ نے اسے چھ ماہ کی عبوری ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

       
      First published: