உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کنہیا لکھیں گے بہار سے تہاڑ تک کے سفر کی داستان

    نئی دہلی۔  غداری کے الزام میں تقریبا 20 دن تک جیل میں رہنے والے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار بہار سے تہاڑ تک کے اپنے سفر کی داستان لکھیں گے۔

    نئی دہلی۔ غداری کے الزام میں تقریبا 20 دن تک جیل میں رہنے والے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار بہار سے تہاڑ تک کے اپنے سفر کی داستان لکھیں گے۔

    نئی دہلی۔ غداری کے الزام میں تقریبا 20 دن تک جیل میں رہنے والے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار بہار سے تہاڑ تک کے اپنے سفر کی داستان لکھیں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  غداری کے الزام میں تقریبا 20 دن تک جیل میں رہنے والے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار بہار سے تہاڑ تک کے اپنے سفر کی داستان لکھیں گے۔ کنہیا کی یہ کتاب 'بہار سے تہاڑ' بہار کے ایک گاؤں سے ان کے جیل تک کے سفر کے بارے میں ہوگی۔ اس کیلئے انہوں نے ایک اشاعت کدے کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔ یہ کتاب بنیادی طور پر ہندی میں لکھی جائے گی لیکن اس کی اشاعت ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہو گی۔


      بہار کے ایک عام گھرانے سے تعلق رکھنے والے کنہیا نے بڑی بیباکی اور سمجھداری کے ساتھ دل کو چھو لینے والے انداز میں بولنے کی آزادی کی حمایت کرتے ہوئے قوم کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ انہوں نے جس بے خوف طریقے سے سیاسی اقتدار کو چیلنج کیا ہے اس نے حب الوطنی، قوم پرستی اور دانشورانہ آزادی پر ایک ملک گیر بحث کو راہ دی ہے۔
      کنہیا نے اپنی کتاب کے بارے میں کہا کہ "بھگت سنگھ نے کہا تھا کہ آپ لوگوں کو قتل کر سکتے ہیں، مگر ان کے خیالات نہیں کچل سکتے۔ میرے خیال میں ہماری یہ جنگ کہاں تک پہنچے گی ہمیں نہیں معلوم لیکن تاریخ میں واقعات درج رہیں یہ سوچ کر میں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ میں نے سوچا کہ اپنی زندگی کے تجربات کی بنیاد پر اس معاشرے کے تضادات کو سمجھنے کی کوشش کروں۔ اس کتاب میں اس بات کی بھی جھلک ملے گی کہ اس ملک کے سوچنے سمجھنے والے نوجوانوں کی امیدیں، ان کی مایوسیاں اور تنازعات کیا ہیں‘‘۔


      کنہیا کی یہ کتاب ان کے گاؤں کے اسکول سے طلبا سیاست میں شرکت کرنے اور غداری کے الزامات میں متنازعہ گرفتاری اور اس کے بعد کے واقعات کی ایک بے مثال سفر کی داستان ہے۔ یہ کتاب اس بات کی داستان بھی ہے کہ سماجی اور سیاسی مسائل پر بحث کرنے اور سوال کرنے کے لئے نوجوان دماغوں کا حوصلہ بڑھانے والی تعلیم قومی جمہوریت کے لیے کتنی اہم ہے۔ ناشر چکی سرکار کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے وقت کی وضاحت کرنے والی ایک کتاب ہوگی۔ کنہیا ایک ایسی آواز ہے، جسے سب کو سننا چاہئے ۔

      First published: