نئی دہلی۔ جے این یو کیمپس میں ملک مخالف نعرے لگانے کے ملزم طالب علم یونین لیڈرکنہیا کمار کی ضمانت کی درخواست پر آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ٹل گئی۔ کورٹ نے دہلی پولیس کو کل تک اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کو کہا اور کل ہی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے کی بات کہی۔
دہلی پولیس کے وکیل تشار مہتا کے یہ کہنے پر کہ رپورٹ سیل بند لفافے میں دی جائے گی، عدالت نے کنہیا کے وکیل کو رپورٹ مہیا کرانے کو کہا۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس کے ہی وکیل شیلیندر ببر نے کہا کہ پولیس کنہیا کی ضمانت کی مخالفت کرے گی۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے پولیس کمشنر بی ایس بسی کہہ چکے ہیں کہ کنہیا کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی جائے گی۔
اپنی ضمانت عرضی میں کنہیا نے دعوی کیا ہے کہ انہیں ثبوتوں کو درکنار کر ایک ایف آئی آر کی بنیاد پر غلط طریقے سے گرفتار کیا گیا۔ کنہیا کو 12 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس درمیان دہلی پولیس اور دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل پٹیالہ ہاؤس عدالت کے احاطے میں 17 فروری کو ہوئے تشدد پر سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی سے اپنی رپورٹوں میں مختلف رائے رکھتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ رپورٹ سپریم کورٹ کو سونپی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سینئر وکلاء کی چھ رکنی کمیٹی نے کہا ہے کہ غداری کے الزام میں گرفتار کئے گئے جے این یو طالب علم یونین کے صدر کنہیا کمار پر عدالت کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر حملہ ہوا۔ وکلاء کی اس رپورٹ پر کمیٹی کے ایک رکن نے دستخط نہیں کیا ہے جو اس معاملے میں دہلی پولیس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔