کنجھاولہ کیس: 'کار میں پھنسی خاتون کو دیکھنے کیلئے ملزم نیچے اترا، لیکن...'، پولیس نے عدالت کو بتایا
کنجھاولہ کیس: کار میں پھنسی خاتون کو دیکھنے کیلئے ملزم نیچے اترا، لیکن۔۔۔، پولیس نے عدالت کو بتایا ۔ اے این آئی ۔
Kanjhawala Case: کنجھاولہ کیس کے ملزمان کو معلوم تھا کہ ان کی گاڑی کے پہیوں کے درمیان ایک لڑکی پھنسی ہوئی ہے، لیکن پھر بھی انہوں نے لڑکی کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔ دہلی پولیس نے پیر کو کیس کی سماعت کے دوران یہ جانکاری عدالت کو دی۔
نئی دہلی : کنجھاولہ کیس کے ملزمان کو معلوم تھا کہ ان کی گاڑی کے پہیوں کے درمیان ایک لڑکی پھنسی ہوئی ہے، لیکن پھر بھی انہوں نے لڑکی کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔ دہلی پولیس نے پیر کو کیس کی سماعت کے دوران یہ جانکاری عدالت کو دی۔ دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ’’سی سی ٹی وی فوٹیج میں کنجھاولہ کیس کے ملزمان کو کار سے نیچے اترتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن وہ یہ جانتے ہوئے بھی کار چلاتے رہے کہ ایک لڑکی ان کی گاڑی کے نیچے پھنسی ہوئی ہے۔‘‘ سماعت کے بعد عدالت نے چھ ملزمان کو 14 دنوں کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ معاملہ کے ایک اور ملزم آشوتوش کی ضمانت پر منگل کو سماعت ہوگی۔
تفتیشی افسر نے روہنی عدالت کو بتایا کہ ہمیں چھ نئے سی سی ٹی وی فوٹیج ملے ہیں۔ ہم نے ہر ملزم کے راستے کی مپینگ کی اور ان کی ٹائم لائن تیار کی۔ یہ ایک بڑا روٹ ہے۔ ہم پہلے انہیں ساتھ لے گئے اور پھر الگ الگ لے کر گئے۔ ہمارے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج ہے، جس میں وہ گاڑی سے نیچے اترے ہیں۔ جبکہ پہلے وہ کہہ رہے تھے کہ وہ کبھی گاڑی سے نہیں اترے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ وہ نیچے اترے، انہوں نے دیکھا کہ کچھ پھنسا ہوا ہے، لیکن اس کے بعد بھی گاڑی چلاتے رہے ۔ قابل ذکر ہے کہ 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب متاثرہ انجلی سنگھ (20) کی اسکوٹی کو ایک کار نے ٹکر مار دی تھی اور انہیں گھسیٹتے ہوئے 12 کلومیٹر تک لے گئے تھے ، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی تھی۔ اس کی لاش کنجھاولہ میں سڑک پر ملی تھی ۔
سلطان پوری پولیس اسٹیشن نے دیپک کھنہ (26)، امت کھنہ (25)، کرشن (27)، متھن (26) اور منوج متل کے خلاف مجرمانہ سازش، غیر ارادتا قتل اور لاپروائی سے گاڑی چلانے سے موت سمیت تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
بعد میں ملزمین کو مبینہ طور پر بچانے کے الزام میں مزید دو لوگوں آشوتوش اور انکش کھنہ کو بھی گرفتار کیا گیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔