ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پٹری سے اترے اجمیر-سيالداه ایکسپریس کے 14 ڈبے، 4 نہر میں گرے، 2 کی موت، 43 زخمی

نئی دہلی۔ اجمیر۔ سيالداه ایکسپریس کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 28, 2016 12:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پٹری سے اترے اجمیر-سيالداه ایکسپریس کے 14 ڈبے، 4 نہر میں گرے، 2 کی موت، 43 زخمی
نئی دہلی۔ اجمیر۔ سيالداه ایکسپریس کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔

نئی دہلی۔ اجمیر۔ سيالداه ایکسپریس کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔ حادثہ کانپور میں ہوا ہے۔ کانپور دیہات کے رورا میں اجمیر-سيالداه ایکسپریس ٹرین کے 14 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔


بتایا جا رہا ہے کہ 14 میں سے 4 ڈبے ٹریک سے اتر کر نہر میں گر گئے۔ ابھی تک حادثے میں دو افراد کی موت جبکہ43  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع  ہے۔


موقع پر ریلوے اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو روانہ کیا گیا ہے، لیکن اب تک راحت اور بچاؤ کا کام صرف مقامی لوگ اور مقامی پولیس ہی مل کر رہے ہیں۔ گرے اور ٹوٹے ہوئے ڈبوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حادثہ کتنا بھیانک تھا۔ حادثے کا شکار ہوئے ڈبے میں زیادہ تر جنرل کوچ تھے۔


واضح رہے کہ گذشتہ 19 نومبر کو کانپور دیہات کے پكھرايا ں کے پاس اندور-پٹنہ ایکسپریس حادثے میں 130 سے ​​زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

First published: Dec 28, 2016 08:18 AM IST