ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بھیانک آگ حادثہ: اب اس اسپتال میں لگی آگ، ایک بزرگ کی موت، جانچ کمیٹی تشکیل

معلومات کے مطابق ہیر پور ضلع کے کاریاری گاؤں کا بزرگ ٹیک چندرا (75 سال)کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی ہے۔ تاہم ،حکام ابھی تک اس پر کچھ بھی بولنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ادھر ،اسپتال میں داخل 140 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ شدید بیمار مریضوں کو ہیلیٹ اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔

  • Share this:

کانپور۔ کانپور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ  (Kanpur Cardiology Institute)  کے آئی سی یو میں آتشزدگی (Fire) کے نتیجے میں ایک بزرگ شخص کی موت کی خبر ہے۔ معلومات کے مطابق  ہیر پور ضلع کے کاریاری گاؤں کا بزرگ ٹیک چندرا (75 سال)کی  دم گھٹنے سے موت ہو گئی ہے۔ تاہم ،حکام ابھی تک اس پر کچھ بھی بولنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ادھر ،اسپتال میں داخل 140 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ شدید بیمار مریضوں کو ہیلیٹ اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔



ادھر  آتشزدگی  پر دھیان دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام زخمیوں کا علاج کرائیں اور اس ضمن میں حقائق پیش کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام حقائق کی فوری تحقیقات کے لئے ڈی جی فائر سروس اور پرنسپل سکریٹری میڈیکل ہیلتھ اور کمشنر کانپور کی ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ماضی میں تمام اسپتالوں میں فائر خدمات کو مستحکم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی اور ان کا تمام اسپتالوں میں دوبارہ جائزہ لیا جائے تاکہ کسی اور اسپتال میں ایسا حادثہ پیش نہ آئے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 28, 2021 11:34 AM IST