உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑا حادثہ: بے قابو Electric Bus نے 17 گاڑیوں کو ماری ٹکر، 6 کی موقع پر موت، درجنوں زخمی

    Youtube Video

    Kanpur E Bus Accident:موصولہ اطلاع کے مطابق یہ الیکٹرک بس اتوار کی رات تقریباً 11.30 بجے تیز رفتاری سے گھنٹاگھر چوراہے سے ٹاٹ مل کی طرف جارہی تھی۔ پل سے اترتے ہی ڈرائیور نے بس کو الٹی سمت میں چلانا شروع کر دیا اور جو بھی اسے بیچ میں ملتا اسے روندتا ہوا چلا گیا۔

    • Share this:
      کانپور۔ کانپور (Kanpur News) میں کل رات ٹاٹ مل چوراہے کے قریب  بے قابو الیکٹرک بس (Electric Bus Accident)  سے 17 گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کم از کم 6 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک درجن سے زائد لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ زخمیوں میں سے 7 لوگوں کو ٹاٹ مل کے کرشنا اسپتال اور چار کو ہالیٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ لوگوں کو روندنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کے دوران یہ ای بس ٹاٹ مل چوراہے کے قریب ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی تھی۔ حالانکہ ای بس کا ڈرائیور موقع پا کر وہاں سے بھاگ گیا۔

      موصولہ اطلاع کے مطابق یہ الیکٹرک بس اتوار کی رات تقریباً 11.30 بجے تیز رفتاری سے گھنٹاگھر چوراہے سے ٹاٹ مل کی طرف جارہی تھی۔ پل سے اترتے ہی ڈرائیور نے بس کو الٹی سمت میں چلانا شروع کر دیا اور جو بھی اسے بیچ میں ملتا اسے روندتا ہوا چلا گیا۔ اس حادثے میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جن میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں اپنی جانیں گنوانے والوں میں 26 سالہ شبھم سونکر جو کہ لتوش روڈ کا رہنے والا ہے، 25 سالہ ٹوئنکل سونکر اور بیکن گنج کا رہنے والا 24 سالہ ارسلان شامل ہے۔ ساتھ ہی پولیس دوسرے مہلوکین  شناخت میں مصروف ہے۔

      آر ایم ڈی وی سنگھ کا کہنا ہے کہ ای بس نمبر یوپی 78 جی ٹی 3970 بس طسے حادثہ پیش آیا۔ نجی ایجنسی PMI ای بسوں کے چلانے اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہے۔ اس سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ اس پورے معاملے کی تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

      پولیس وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی چیک کر رہی ہے جس سے یہ واضح ہو جائے گا کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: