کانپور انکاونٹر میں سی او سمیت 8 پولیس اہلکار شہید، بدمعاشوں نے چھتوں سے برسائیں گولیاں
اترپردیش کے کانپور سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں چوبے پور تھانہ علاقے کے وکرو گاوں میں دبش دینے پہنچی پولیس ٹیم پر بدمعاشوں نے تابڑتوڑ گولیاں برسائیں۔
اترپردیش کے کانپور سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں چوبے پور تھانہ علاقے کے وکرو گاوں میں دبش دینے پہنچی پولیس ٹیم پر بدمعاشوں نے تابڑتوڑ گولیاں برسائیں۔
کانپور۔ اترپردیش کے کانپور سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں چوبے پور تھانہ علاقے کے وکرو گاوں میں دبش دینے پہنچی پولیس ٹیم پر بدمعاشوں نے تابڑتوڑ گولیاں برسائیں۔ اس میں بلہور کے سی او سمیت آٹھ پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ ایس او بٹھور سمیت چھ پولیس اہلکار سنگین طور پر زخمی ہیں۔ سبھی زخمی پولیس اہلکاروں کو سنگین حالت میں ایمرجنسی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
Kanpur: 8 Police personnel lost their lives after being fired upon by criminals when they had gone to raid Bikaru village in search of history-sheeter Vikas Dubey. SSP Kanpur says, "They'd gone to arrest him following complaint of attempt to murder against him.They were ambushed" pic.twitter.com/9Qc0T5cKPw
اس تصادم کے بعد یوپی کا پولیس محکمہ سکتے میں ہے۔ انکاونٹر میں بڑی تعداد میں پولیس والوں کے مارے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بدمعاشوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ اس کے بعد ان کی گرفتاری کو لے کر مسلسل دبش دی جا رہی ہے۔ وہیں، ڈی جی پی ایچ سی اوستھی خود جائے حادثہ پر جائیں گے۔ اے ڈی جی ( قانون و انتظام) پرشانت کمار جائے حادثہ کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔
CM Yogi Adityanath has expressed his condolence to the families of the 8 Police personnel who lost their lives after being fired upon by criminals in Kanpur. He has directed DGP HC Awasthi to take strict action against criminals, he also sought report of the incident. (file pic) pic.twitter.com/YLK3vpsy5n
پتہ چلا ہے کہ وکاس دوبے نام کا بدمعاش اور اس کے ساتھیوں نے چھتوں سے پولیس ٹیم پر گولیاں برسائیں۔ اس حملے کے بعد بدمعاشوں نے پولیس کے اسلحے بھی لوٹ لئے۔ اے ڈی جی کانپور زون، آئی جی رینج ایس ایس پی کانپور سمیت بھاری پولیس فورس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی ٹیم جب اس ہسٹری شیٹر کے یہاں دبش دینے پہنچی تو دوبے کے گینگ کے لوگ یہاں گھات لگا کر پولیس کا انتظار کر رہے تھے۔ اس سے پہلے کہ پولیس اپنی کارروائی کو انجام دیتی کہ ان بدمعاشوں نے ان پر گولیاں برسا دیں۔ گینگ کے ارکان نے پولیس کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا۔ پولیس کو ایسے حملے کی امید نہیں تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وکاس دوبے یہاں سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے ریاست کے سبھی سرحد سیل کر دئیے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔