ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ویڈیو: مہاکال مندر میں چیخنے لگا شخص۔ میں وکاس دوبے ہوں، کانپور والا، اس کے بعد...

بتایا جا رہا ہے کہ مہاکال مندر احاطے میں پہنچ کر یہ شخص چیخ چیخ کر خود کو وکاس دوبے بتا رہا تھا۔

  • Share this:
ویڈیو: مہاکال مندر میں چیخنے لگا شخص۔ میں وکاس دوبے ہوں، کانپور والا، اس کے بعد...
اجین پولیس کی حراست میں وکاس دوبے

اجین۔ یوپی کا مطلوب ترین مجرم وکاس دوبے اجین (ujjain) میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہاں تھانے پہنچ کر ایک شخص خود کو یوپی کا موسٹ وانٹیڈ مجرم وکاس دوبے بتانے لگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہاکال مندر احاطے میں پہنچ کر یہ شخص چیخ چیخ کر خود کو وکاس دوبے بتا رہا تھا۔ اسے فورا مندر احاطے میں تعینات سیکورٹی گارڈ نے پکڑ لیا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ جس کے بعد مہاکال تھانہ پولیس اسے گاڑی میں بیٹھا کر کنٹرول روم کی طرف روانہ ہو گئی۔ پولیس نے جب شخص کو پکڑا تو چیخنے لگا۔ میں وکاس دوبے ہوں کانپور والا۔


ذرائع کے مطابق، مہاکال مندر میں تعینات ہوم گارڈ کے جوان نے درشن کرنے آئے وکاس دوبے کو دیکھا تھا۔ ہوم گارڈ نے اس کی اطلاع پلاٹون کمانڈر روبی یادو کو دی۔ روبی یادو نے ایس پی کو اطلاع دی۔ اس کے بعد وکاس دوبے کو پکڑا گیا۔ اجین کے ایک تیواری نامی شخص کے رابطے میں وکاس دوبے تھا۔ تیواری کے توسط سے ہی وہ اجین پہنچا۔ وہیں، گرفتاری کے بعد یوپی پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ اس کی گرفتاری کی ایک تصویر بھی یوپی پولیس کو بھیجی گئی جس کے بعد تصدیق ہوئی کہ وہ وکاس دوبے ہے۔


بڑا سوال: آخر اجین کیسے پہنچا وکاس دوبے؟


بدھ کے روز فریدآباد اور این سی آر میں لوکیشن ملنے کے بعد آخر وہ اجین کیسے پہنچا یہ بڑا سوال ہے۔ حالانکہ، اب اجین پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ یوپی پولیس کے پہنچتے ہی اس کی ٹرانزٹ ریمانڈ کی کارروائی کی جائے گی۔ امید ہے تھوڑی دیر میں ہی اجین پولیس اس کا انکشاف کرے گی کہ وہ یہاں کیسے پہنچا۔

کچھ دن پہلے اتر پردیش میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد سے وہ فرار تھا اور اتر پردیش پولیس اس کی جگہ جگہ تلاش کر رہی تھی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بھی وکاس دوبے کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 09, 2020 11:44 AM IST