ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وکاس دوبے انکاونٹر: محض 10منٹ کے انکاونٹر میں ڈھیر ہو گیا وکاس دوبے، 10پوائنٹ میں جانئے پوری کہانی

اترپردیش کے کانپور میں گینگسٹر وکاس دوبے کو یوپی ایس ٹی ایف نے مار گرایا ہے۔

  • Share this:
وکاس دوبے انکاونٹر: محض 10منٹ کے انکاونٹر میں ڈھیر ہو گیا وکاس دوبے، 10پوائنٹ میں جانئے پوری کہانی
وکاس دوبے کی فائل فوٹو

کانپور۔ اترپردیش کے کانپور میں گینگسٹر وکاس دوبے (Vikas Dubey) کو یوپی ایس ٹی ایف نے مار گرایا ہے۔ دراصل، اجین سے گرفتار وکاس دوبے کو یوپی ایس ٹی ایف (UP STF) تین گاڑیوں سے تقریبا 700 کلومیٹر دور کانپور لا رہی تھی۔ یہاں کانپور دیہات میں اچانک ایس ٹی ایف کی وہ گاڑی حادثہ کا شکار ہو جاتی ہے جس میں وکاس دوبے سوار ہوتا ہے۔ اس کے بعد شروع ہوتا ہے انکاونٹر جو دس منٹ بعد ہی وکاس دوبے کی موت اور چار سپاہیوں کے زخمی ہونے کے طور پر ختم ہو جاتا ہے۔ ایس ایس پی اور اسپتال کے ڈاکٹروں نے وکاس دوبے کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ کانپور کے آئی جی موہت اگروال نے بھی گینگسٹر وکاس دوبے کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔



کانپور کے ایس ایس پی دنیش کمار پربھو نے بتایا کہ ایس ٹی ایف کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی تھی۔ اس دوران ملزم وکاس دوبے نے کار میں سوار پولیس اہلکار کی پستول چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی۔ اسی بیچ ایس ٹی ایف کی دوسری گاڑیاں پہنچ گئیں اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں وکاس دوبے کو گولی لگی۔ ادھر، پتہ چلا ہے کہ چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، ان میں ایک انسپکٹر، ایک اے ایس آئی اور دو سپاہی شامل ہیں۔

جانئے کب کیا ہوا

یوپی ایس ٹی ایف وکاس دوبے کو اجین سے لے کر چلی تھی

صبح تقریبا 7.15 کانپور کے بررا تھانہ علاقے میں ایس ٹی ایف کی کار پلٹی

جب تک ایس ٹی ایف قافلے میں شامل بقیہ دو گاڑیاں رکتیں، تب تک حادثہ کی شکار کار سے وکاس دوبے نکلا اور پستول لے کر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کرنے لگا

ایس ٹی ایف کے جوانوں نے مستعدی دکھاتے ہوئے مورچہ سنبھالا۔ پولیس اہلکار اس کے پیچھے بھاگے۔

دونوں طرف سے فائرنگ

وکاس دوبے کو گولی لگی، کئی پولیس اہلکار بھی زخمی

7.25 پر انکاونٹر ختم

وکاس اور پولیس اہلکاروں کو اسپتال لے جایا گیا

ڈاکٹروں نے وکاس دوبے کو مردہ قرار دیا

آئی جی اور ایس ایس پی نے بھی گینگسٹر کے مارے جانے کی تصدیق کر دی

خیال رہے کہ 2 جولائی کی رات ، وکاس اور اس کے ساتھیوں نے کانپور کے چوبے پور کے بکرو گاؤں میں 8 پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیاتھا ۔ اس سلسلے میں پولیس اب تک وکاس کے پانچ ساتھیوں کو ڈھیر کر چکی ہے۔ وکاس کو گزشتہ روز اجین کے مہاکالیشور مندر سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس ٹیم چارٹر ہوائی جہاز سے اسے لینے کے لئے اجین گئی تھی، لیکن اسے سڑک کے راستے واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 10, 2020 09:42 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading