உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلم نوجوان نے ہندو مذہب اپنانے کی ظاہر کی خواہش تو ہو گئی پٹائی، بولا! جہادی بن کر نہیں رہ سکتا

    تھانے پہنچنے والے اسلم نے بتایا کہ محلے کے لوگ اسے بہت تنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ جہادی بن کر نہیں رہ سکتا۔ علاقے کے لوگ اسے مسلمان بن کر ہی رہنے کے لیے کہہ رہے ہیں، لیکن وہ اب ہندو بننا چاہتا ہے۔

    • Share this:
      کانپور۔ کانپور  (Kanpur) یوپی کے کرنل گنج تھانہ علاقے میں رہنے والے ایک نوجوان نے جب مسلم مذہب چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرنے کی خواہش ظاہر کی تو علاقے کے علی نامی نوجوان نے اسے بے رحمی سے پیٹائی کر دی۔ جس کے بعد متاثرہ اپنے گلے میں بھگوا گمچھا باندھے کرنل گنج تھانے پہنچا اور پولیس  (Police)  کو پورے واقعہ کے بارے میں بتایا۔ متاثر اسلم نے بتایا کہ وہ خود کو مسلم مذہب میں محفوظ نہیں سمجھتا۔ مقامی لوگ اسے ہراساں کرتے ہیں۔ وہ کرنل گنج کا رہنے والا ہے۔ جیسے ہی اسلم نے ہندو مذہب اختیار کرنے کی بات کہی تو اسے بے دردی سے مارا پیٹا گیا۔ اسلم نے کہا کہ وہ جہادی بن کر نہیں رہ سکتے۔

      تھانے پہنچنے والے اسلم نے بتایا کہ محلے کے لوگ اسے بہت تنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ جہادی بن کر نہیں رہ سکتا۔ علاقے کے لوگ اسے مسلمان بن کر ہی رہنے کے لیے کہہ رہے ہیں، لیکن وہ اب ہندو بننا چاہتا ہے۔ اسلم نے بتایا کہ محمد علی نام کا ایک دبنگ شخص ہے جو اسے بے رحمی سے مارتا ہے اور اکثر اسے ہراساں کرتا ہے۔ وہ ہندو بن کر اپنا کاروبار قائم رکھنا چاہتا ہے۔ یا تو وہ ہندو بن جائے گا یا وہ محلہ چھوڑ کر کہیں اور چلا جائے گا۔ حالانکہ اس معاملے میں پولیس نوجوان کو ذہنی مریض بتا رہی ہے۔

      غور طلب ہے کہ حال ہی میں شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی بھی اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر چکے ہیں۔ وسیم رضوی نے غازی آباد کے ڈاسنا مندر میں تمار رسم و رواج سے ہندو مذہب اختیار کیا۔ وسیم رضوی کا نام اب جتیندر نارائن سنگھ تیاگی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی اسلام سے خارج ہو چکے ہیں اس لیے انہوں نے اب سناتن دھرم اپنایا ہے۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: