ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان کی جیل میں سزا کاٹ کر 28 سال بعد گھر لوٹیں گے کانپور کے شمش الدین

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان رشتوں کی تلخی کس قدر دونوں ممالک کے لوگوں پر بھاری پڑ رہی ہے ، اس کی مثال کانپور کے رہنے والے شمش الدین ہیں ، جو 28 سال پہلے اہل خانہ سے غصہ ہوکر پاکستان چلے گئے تھے ۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے وہ وہاں سے لوٹ نہیں پائے ۔

  • Share this:
پاکستان کی جیل میں سزا کاٹ کر 28 سال بعد گھر لوٹیں گے کانپور کے شمش الدین
پاکستان کی جیل میں سزا کاٹ کر 28 سال بعد گھر لوٹیں گے کانپور کے شمش الدین

پاکستان کی جیل میں سزا کاٹ کر 28 سال بعد کانپور کے رہنے والے شمش الدین شہر لوٹیں گے ۔ شمش الدین پاکستان کی کراچی جیل سے رہا ہونے کے بعد اب امرتسر کے کوارنٹائن سینٹر میں ہیں ۔ وہیں کانپور کے رہنے والے شمش الدین کے اہل خانہ ان کی واپسی کی خبر سے کافی خوش ہیں ۔ شمش الدین گھر والوں سے غصہ ہوکر پاکستان چلے گئے تھے ، جہاں سے وہ واپس نہیں لوٹ سکے ۔ پاکستان میں ان کو ہندوستانی جاسوس ثابت کرنے کیلئے بے انتہا اذیتیں دی گئیں ۔


ہندوستان اور پاکستان کے درمیان رشتوں کی تلخی کس قدر دونوں ممالک کے لوگوں پر بھاری پڑ رہی ہے ، اس کی مثال کانپور کے رہنے والے شمش الدین ہیں ، جو 28 سال پہلے اہل خانہ سے غصہ ہوکر پاکستان چلے گئے تھے ۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے وہ وہاں سے لوٹ نہیں پائے ۔ شمش الدین نے جھوٹے کاغذات سے پاکستان کی شہریت حاصل کرلی تھی ۔


تاہم جب وہ ہندوستان لوٹنے کیلئے پاسپورٹ آفس گئے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا ، جس کے بعد ان کو ہندوستان کا جاسوس ثابت کرنے کیلئے سبھی کوششیں کی گئیں ۔ شمش الدین کو کافی اذیتیں پہنچائی گئیں ، مگر وہ اپنی بات پر قائم رہے ، جس کے بعد ان کو غلط طریقہ سے سرحد پار کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ۔ 24 اکتوبر 2012 کو ان کو جیل بھیجا گیا ۔ 26 اکتوبر 2020 کو ان کو ہندوستانی فوج کے سپرد کیا گیا ۔


ظلم کی پوری داستان بتائی

امرتسر کے کوارنٹائن سینٹر میں رہ رہے شمش الدین نے بتایا کہ ان کو ہندوستانی جاسوس ثابت کرنے کیلئے آنکھوں پر پٹی باندھ کر کان کے پاس سے فائرنگ کی جاتی تھی ۔ انہوں نے کئی دنوں تک روشنی نہیں دیکھی ۔ تاہم سبھی طرح کی اذیتیں برداشت کرنے کے بعد بھی انہوں نے خود کے ہندوستانی جاسوس ہونے کی بات قبول نہیں کی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 08, 2020 05:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading