کانپور۔ چوبے پور کے وکرو گاوں میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ وکاس دوبے (Vikas Dubey) اجین کے مہاکال مندر (Mahakal Temple) سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یوپی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے اس بات کی رسمی تصدیق کر دی ہے کہ وہ گرفتار ہو چکا ہے۔ مہاکال مندر تھانے میں وکاس دوبے نے خودسپردگی کی ہے۔ فی الحال اجین کے فری گنج تھانے سے اسے کسی گمنام مقام پر لے جایا گیا ہے۔ اب یوپی پولیس کی ایک ٹیم بھی اجین روانہ ہو چکی ہے۔ بتا دیں کہ بدھ کو وہ فرید آباد میں دیکھا گیا تھا، لیکن وہ کیسے اجین پہنچا اس بابت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، وہ اجین کے مہاکال مند میں پہنچ کر خود کو وکاس دوبے کہہ کر چیخنے لگا۔ اس کے بعد وہاں موجود پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور فری گنج تھانے لے گئی۔ اس کے بعد یوپی پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ اس کی گرفتاری کی ایک تصویر بھی یوپی پولیس کو بھیجی گئی جس کے بعد تصدیق ہوئی کہ وہ وکاس دوبے ہے۔
اجین پولیس کی حراست میں وکاس دوبے
بڑا سوال: آخر اجین کیسے پہنچا وکاس دوبے؟
بدھ کے روز فریدآباد اور این سی آر میں لوکیشن ملنے کے بعد آخر وہ اجین کیسے پہنچا یہ بڑا سوال ہے۔ حالانکہ، اب اجین پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ یوپی پولیس کے پہنچتے ہی اس کی ٹرانزٹ ریمانڈ کی کارروائی کی جائے گی۔ امید ہے تھوڑی دیر میں ہی اجین پولیس اس کا انکشاف کرے گی کہ وہ یہاں کیسے پہنچا۔
کچھ دن پہلے اتر پردیش میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد سے وہ فرار تھا اور اتر پردیش پولیس اس کی جگہ جگہ تلاش کر رہی تھی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بھی وکاس دوبے کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔