உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کپل مشرا نے بھرے منچ سے محبوبہ مفتی سے پوچھا ایسا سوال کہ مچ گیا ہنگامہ

    دہلی کے وزیر سیاحت کپل مشرا نے آج یہاں ایک پروگرام میں جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے پوچھ لیا کہ وہ برہان وانی اور افضل گرو کو دہشت گرد مانتی ہیں یا نہیں؟

    دہلی کے وزیر سیاحت کپل مشرا نے آج یہاں ایک پروگرام میں جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے پوچھ لیا کہ وہ برہان وانی اور افضل گرو کو دہشت گرد مانتی ہیں یا نہیں؟

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر سیاحت کپل مشرا نے آج یہاں ایک پروگرام میں جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے پوچھ لیا کہ وہ برہان وانی اور افضل گرو کو دہشت گرد مانتی ہیں یا نہیں؟ اس سوال کے بعد پروگرام میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ محبوبہ کے حامیوں نے احتجاج کیا۔ تقریب میں دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ اور مرکزی وزیر مہیش شرما بھی موجود تھے۔

      مشرا یہ کہتے ہوئے تقریب سے چلے گئے کہ انہیں کچھ سامعین اور محبوبہ کے ساتھ آئے افسروں کے سخت احتجاج کے بعد اپنی تقریر کو روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ایسے میں وہ جموں و کشمیر کی وزیر اعلی کے ساتھ منچ شئیرنہیں کرنا چاہتے۔ اس سے پہلے مشرا نے کہا تھا کہ سیاحت اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں۔ کپل کے سوال پر محبوبہ مفتی خاموشی سادھے رہیں۔

      بعد میں پروگرام کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر سب سے خوبصورت جگہ ہے۔ دہلی میں جس طرح ریپ ہو رہے ہیں، کشمیر خواتین کے لئے سیف ہے۔ دنیا کے کسی بھی جگہ کے مقابلے میں کشمیر سب سے محفوظ جگہ ہے۔ وہاں خواتین کہیں بھی اکیلے گھومنے جا سکتی ہیں۔ پروگرام میں محبوبہ مفتی اپنے والد مفتی محمد سعید کو یاد کر رو پڑیں۔
      First published: