உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جے این یو تنازع : کپل مشرا کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی ، راج ناتھ کو خط لکھا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کے وزیر آبی وسائل کپل مشرا نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو آج خط لکھ کر بتایا کہ ایک شخص نے انہیں فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی : دہلی حکومت کے وزیر آبی وسائل کپل مشرا نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو آج خط لکھ کر بتایا کہ ایک شخص نے انہیں فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

      مسٹر مشرا نے خط میں کہا کہ پجاری نامی ایک شخص نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی تنازع پر اپنا منہ بند رکھے۔ مسٹر مشرا نے وزیر داخلہ کو لکھے خط میں کہا کہ میرے موبائل فون پر +3844 نمبر سے ایک کال آئی جس میں ایک شخص نے خود کو پجاری بتاتے ہوئے مجھے دھمکی دی اور کہا، 'آپ زبان بند رکھو، ورنہ گولی مار دیں گے۔

      مسٹر مشرا نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے بھی انہیں اسی طرح کے نمبرسے کال آتے ہیں، لیکن انہوں نے اٹھایا نہیں۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو وزیر داخلہ کے نوٹس میں لانا مناسب سمجھا تاکہ قصورواروں کے خلاف کارروائی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے۔

      First published: