نئی دہلی : دہلی کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی سے نکالے گئے کپل مشرا نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ کپل مشرا 10 مئی کو بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے اور چھٹے دن انہوں نے اسے ختم کر دیا۔انہوں نے ڈاکٹروں کے سامنے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب اروند کیجریوال حکومت کی ایک ایک پول کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ '' میں کل 11 بجے سی بی آئی دفتر جاؤں گا، وہاں پر ایف آئی آر درج كراوںگا، اس کے بعد پھر سی بی ڈی ٹی جاؤں گا، جہاں پر محلہ کلینک کی پول كھولوںگا۔کپل مشرا نے بتایا کہ اس کے بعد وہ لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ کپل مشرا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت کچھ اور لیڈروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سنجے سنگھ نے روس میں غیر قانونی ڈیلنگ کی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔